کراچی: کورنگی میں گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
کے ایم سی محکمہ فائربریگیڈ کے فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے بعد ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا ۔جس نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ایک اور اضافی فائر ٹینڈر بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔ایک فائر ٹینڈر نے گودام میں لگی آگ کو بجھادیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ یہ گتے کا گودام یے۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی یے۔ آتشزدگی کے واقعہ میں مالی نقصان کا اندازہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گودام میں
پڑھیں:
کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہو نے والی پروازوں میں شامل ہیں، کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157اورکراچی سے کوالالمپورجانے والی بتیک ایئر کی پرواز او ڈی 136 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔