شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کی پارٹی میں واپسی کے لیے موقع دینے کا کہا ہے، ہم فرداً فرداً موقع دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں شیر افضل کا سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار، پارٹی میں اجنبی قرار دیدیا
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ پارٹی متحد اور پالیسی بالکل واضح ہے، جو کوئی پارٹی میں آنا چاہتا ہے اسے زبان کو لگام دینا ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور عمران خان کی ہدایات کے مطابق خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جنید اکبر پر بھی بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے، پنجاب میں ہر روز کوئی نیا واقعہ سامنے آتا ہے، ہم ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان نے کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر افسردہ ہے، موجودہ حکومت نے کرکٹ کو بھی تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، اگر ٹیکنیکل معاملات منظور نظر لوگوں کے حوالے کیے جائیں گے تو پھر ایسے ہی ہوگا، جیسے ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان کی جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، میں اس حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو دورہ سندھ کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بشریٰ بی بی پارٹی میں واپسی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت عمران خان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پارٹی میں واپسی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت وی نیوز سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت پی ٹی ا ئی پارٹی میں نے کہاکہ
پڑھیں:
ملک میں دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہوگا، سلمان اکرم راجہ
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، عوام کو آزادی دلانی ہے، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اور نہیں، نہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، کراچی وہ شہر ہے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22 سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی 22 سیٹیں چرائی گئیں، ہم سندھ اور کراچی کے حق کیلئے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، عوام کو آزادی دلانی ہے، اس وقت دھونس اور فریب کا نظام قائم ہے جس کو زمین بوس کرنا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم قائداعظم کے مزار پر آئے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اور نہیں، نہ ہوسکتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج مزار قائد سے اپنے اندر ایک نئی تحریک پیدا کریں گے جو پورے پاکستان میں پھیلے گی، آج جو صورتحال ہے وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، ہم پوری صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے ہر شہری کا گلا گھونٹا گیا ہے، ہمارا آئین آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے، پیکا ایکٹ بدترین مثال ہے ایک بنیادی حق کو جرم بنادیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خطوط میں دوٹوک کہا کہ آئین و قانون کے مطابق حدود میں رہا جائے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے خطوط میں این آر او نہیں مانگا۔