تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال: گورنر، وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر کو قانونی مراسلہ ارسال
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا، کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا، عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل جی بی سے بات کر لی تھی۔
وکیل غلام مصطفی کندوال کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔
بعدازاںگلگت بلتستان حکومت نے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی جبکہ گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا۔
Post Views: 1