سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل بروز ہفتہ یکم رمضان المبارک ہوگی۔

ملک بھر میں رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور شہریوں نے عبادات اور سحری و افطار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اوقاف ہال پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جمعتہ المبارک 28 فروری کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں، جمعہ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر14 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ رویت ہلال کیلئے چاند کی عمر19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے جو کہ5 ڈگری ہوگا، غروب آفتاب اورغروب قمرکےدرمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، کوئٹہ اور جیوانی میں فرق30 منٹ جبکہ دیگر تمام علاقوں میں 29 منٹ ہوگا، چاند کی رویت کھلی آنکھ سے درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا امسال بھی رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان

واضح رہے کہ مذہبی امور کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان 28 فروری  کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
  • چاند نظر نہیں آیا؛ پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی
  • رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ،اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مر کز رویت ہلا ل کمیٹی
  • رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا،پہلا روزہ اتوار کو ہوگا
  • رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
  • 3 اسلامی ممالک کا 2 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا اعلان
  • سعودی عرب میں‌رمضان المبارک کا چاند آج نظرآنے کی امید، کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان‘ سعودیہ میں اجلاس آج ہوں گے
  • پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان