امریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان۔

ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنےکا بھی ذمہ دار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، ٹی ٹی پی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’ امریکا افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لیے باعث فکر ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔‘

انہوں نے کہا ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے چھوڑے گئےامریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں۔ ہم افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔

امریکہ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا pic.

twitter.com/hbl1m9iIJo

— WE News (@WENewsPk) February 28, 2025

’ہم نے 70,000 گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں۔ افغان طالبان 777,000 رائفلوں کے ساتھ ساتھ 70,000 بکتر بند ٹرکوں اور گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں۔ ہم نے جو سازوسامان چھوڑا، وہ سب بہترین معیار کا ہے اور اب طالبان ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں چھوڑے گئے سامان کو واپس لینا چاہیے۔‘

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

دوسری طرف واشنگٹن ایگزامینر کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے واضح کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی اس انخلا میں ناکامیوں کے لیے  ذمہ دار افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ افغانستان سے امریکی فوج کا عجلت میں اور غیر منصوبہ بند انخلا ایک سنگین غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیےافغانستان میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی انخلا نے افغانستان کے اندر کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جنم دیا۔ پاکستان نے بارہا افغانستان سے پاکستان پر بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پر حملوں کے لیے فتنۃ الخوراج کے دہشتگرد امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

حال میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان پاکستان میں فتنتہ الخوارج کی دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی اور آپریشنل حمایت فراہم کر رہے ہیں۔ سال 2024ء میں 600 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں بیشتر افغان سرزمین سے کیے گئے۔

امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2025ءتک امریکا نے افغانستان کی قومی دفاعی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔ اس فراہم کردہ دفاعی سازو سامان میں میں طیارے، اسلحہ، گاڑیاں اور مواصلاتی نظام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان سے نے افغانستان اربوں ڈالر کا اعلان

پڑھیں:

پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

امریکی ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث امریکی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتار چڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 280 روپے 6 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط تک ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کی پیشگوئیوں اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین غیرملکی جامعات میں پڑھنے والے طلباء کی فیسوں اور سیاحت پر جانے والوں کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
  • حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلیے حکمت عملی بنالی
  • پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  • پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
  • یکم اپریل سے 41 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو چمن سے واپس بھیجا گیا
  • یکم اپریل سے 41 ہزار سے زائد افغان باشیندوں کو چمن سے واپس بھیجا گیا
  • روس کا کورسک کا علاقہ یوکرین سے واپس لینے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید
  • تلخ بحث کے بعد ٹرمپ اور زیلنسکی کی اولین ملاقات