ائرچیف ظہیر احمد بابر سے ازبک وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبکستان کے اعلیٰ ترین دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ائر ڈیفس فورسز نے کی۔ مشترکہ تربیت اور ایروسپیس شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی ائر فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ائر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیسز میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر میجر جنرل برخالوف احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان ائر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وفد نے پی اے ایف سائبر کمانڈ اور قومی انٹیلی جنس نگرانی، مربوط فضائی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس سے تعلقات نئی بلندی تک لےجانے کی خواہش کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس سے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان بیلاروس تعلقات میں ایک یادگار دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، میری اور وفد کی مہمان نوازی کےلیے میں نے صدر بیلاروس کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ صدر بیلاروس سے ملاقات میں ہم نے دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر بات ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیلاروس میں قومی تعمیر کےلیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانیوں کو بھیجنے پر اتفاق ہوا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ صدر لوکا شینکو اور میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔