پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، 88 سال کے پوپ فرانسس اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔

پوپ فرانسس کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دوہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 258 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے فی لیٹر صرف 50 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر سےکم ہو کر نئی قیمت فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی
  • پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • مصطفی قتل کیس، مرکزی ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد
  • ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ
  • شاہ رخ اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟