کشمیر کے لوگوں سے رائے شماری کا وعدہ کیا گیا تھا، عمر عمداللہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
میرواعظ نے کہا کہ عمر عبداللہ کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے، ایک ذمہ دار شخص کے طور پر جو حالات کو پوری طرح جانتے ہوئے بھی فراہم کردہ تحفظ کے پیچھے محرکات بتا رہے ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دفعہ 370 کو عارضی اور عبوری قرار دینے پر سوال اٹھایا۔ ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دفعہ 370 کے عارضی اور عبوری ہونے کی منتخب تشریح کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ شق رائے شماری کے وعدے سے منسلک ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا "آپ دفعہ 370 کے عارضی اور عبوری ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ عارضی کیوں تھا، عبوری حیثیت کس سے منسلک تھی، آپ اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے، جموں اور کشمیر کے لوگوں سے رائے شماری کا وعدہ کیا گیا تھا"۔ عمر عمداللہ نے کہا کہ کشمیر کا بھارت کے ساتھ انضمام مستقل ہے اور اس کے لئے شرائط اور فریم ورک بھی مستقل ہے۔
عمر عبداللہ نے استدلال کیا کہ دونوں پہلوؤں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیئے، نہ کہ ایک کو مستقل اور دوسرا عارضی۔ دریں اثناء ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا جب عمر عبداللہ نے اسی انٹرویو میں حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی سکیورٹی کو 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے علیحدگی پسند سرگرمیوں میں کمی سے جوڑا، لیکن ان کے ریمارکس پر میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ساتھ حکمراں نیشنل کانفرنس کے سیاسی مخالفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عمر عبداللہ کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے، ایک ذمہ دار شخص کے طور پر جو حالات کو پوری طرح جانتے ہوئے بھی فراہم کردہ تحفظ کے پیچھے محرکات بتا رہے ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ "غیر ذمہ دارانہ تبصرے مبصر کے عدم تحفظ کو بے نقاب کرتے ہیں اور پہلے سے ہی پریشان اور مظلوم لوگوں میں ان کے اور ان کی ذہنیت کے بارے میں مزید مایوسی پیدا کرتے ہیں۔
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میرواعظ عمر فاروق سے لاکھ اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان کے والد کو شہید کر دیا گیا تھا۔ سجاد لون نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بیانات کا کیا مطلب ہے۔ میرواعظ عمر فاروق کے لئے نام نہاد سکیورٹی کا آپ کا ذکر وہی ہے جسے ہم پچھلی 3 دہائیوں سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا "آپ کو ہندوستان میں ہمیشہ سب سے زیادہ سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور کیا آپ کو وائٹ کالر قاتل کی طرح کام کرنا چاہیئے اور ایسے بیانات دینا چاہئے جس سے کسی شخص کے لئے خطرہ بڑھ جائے، غیر ذمہ دارانہ گفتگو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میرواعظ عمر فاروق عمر عبداللہ نے نے کہا کہ
پڑھیں:
خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی(این سی ایس)کا کہناتھا کہ منگل کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔(جاری ہے)
خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔