UrduPoint:
2025-04-15@06:32:20 GMT

چاند نظر آیا یا نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چاند نظر آیا یا نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) چاند نظر آیا یا نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی پوپلزئی کی جانب سے کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی پوپلزئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ "مسجد قاسم علی خان پشاورمیں اجلاس میں چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کی وجہ سے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل 30 شعبان المعظم ہوگی جبکہ یکم رمضان المبارک 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔

اس سے قبل پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اس وقت تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں دنیا میں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ مملکت میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا آغاز یکم مارچ بروز ہفتہ سے ہو گا۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں تمام تراویح کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ اس سے قبل انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی دارالاسلام میں ماہ مبارک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں 2 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔ آسٹریلیا میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک کا اعلان کر چاند نظر کا چاند چاند کی

پڑھیں:

کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، اسرائیل سے معاشی تعلقات قائم کرنا کسی کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

کراچی میں شارع قائدین پر اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام نے اہل فلسطین کو حوصلہ دیا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے، اسرائیل کے خلاف سیلاب بن کر کھڑا ہونا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہمیں سب سے بڑا خطرہ پاکستان سے ہے۔

ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمراں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کوئی ملک نہیں، اس نے سرزمین فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔ امریکا اور یورپ نے ظالم کے حق میں اپنا مؤقف لیا ہوا ہے، آج کے اجتماع سے پیغام دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی تنہا نہیں، 27 اپریل کو لاہور میں فلسطین مارچ کیا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ غزہ کے 60 ہزار افراد کی شہادت بھی حکمرانوں کو نہیں جگا سکی، حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر امت مسلمہ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ٹرمپ کیلئے بھی پیغام ہے، مولانا راشد محمود

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسرائیل مخالف مارچ میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمین یہودیوں کو فروخت کی،  1917 میں صرف 2 فیصد علاقے پر یہودی آباد تھے، پھر کیسے کہا جاتا ہے کہ فلسطین نے اپنی زمین فروخت کی،  1948میں صرف چھ فیصد حصے پر یہودی فلسطین میں رہتے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • ملک میں گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ،ٹریفک پلان بھی جاری
  • جہاد کا فتوی، نیتن یاہو اینڈ کمپنی میں کہرام
  • کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • معاشرتی سچائیوں کو قلم کے نشتر سے طشت از بام کرنے والے ممتاز ادیب
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون جلوہ گر ہو گا
  • پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
  • راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی پل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے
  • پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے