خواتین کیلئےمفت پنک اسکوٹر ،اہم اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج لائن منصوبے کی منظوری دی گئی۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب تمام گاڑیاں ایک ہی طریقے کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی، نمبر پلیٹس نیلامی کی رقم سندھ حکومت کے حوالے کی جارہی ہے، شہبازشریف نے کراچی کے لیے 180 بسز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، 2025 کے بجٹ میں وفاق نے سندھ کو ایک بھی بس نہیں دی،انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا وزیراعظم کو بسز کی فراہمی کے لیے خط لکھا جائے گا، وزیراعظم سے التجا کی جائے گی سندھ حکومت سے وعدہ وفا کریں، کراچی میں پانی کے منصوبوں کے لیے 1.
شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے جارہی ہے، جن خواتین کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، مفت اسکوٹر دیں گے، مفت پنک اسکوٹر کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی جائے گی۔ سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیوایم کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں، یہ چاہتے ہیں نفرت پھیلائیں لڑائی جھگڑے جلاؤ گھیراؤ ہرتال کرائیں، یہ وہی فاروق ستار ہیں، جنہوں نے کہا تھا اب یہ ہوگا تو آگ لگادیں گے، جن لوگوں کو آپ نے ترغیب دی وہ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کی منظوری دی سندھ حکومت سندھ کے کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا
ہاری کارڈ کے اجرا کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے ،جبکہ معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کردیا، سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی ہے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب 15 لاکھ ہاری خود بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی۔
اس سے قبل ہاری کارڈ کے اجرا کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ 25 ایکڑ سے زیادہ بڑے آبادگاروں کو بھی ہاری کارڈ دیا جائے گا، رجسٹرڈ کاشت کاروں میں 72 فیصد ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین کے مالکان ہیں، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد اور آسان شرائط پر قرضے ملیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشت کاروں کو فوری نقد امداد، نرم شرائط پر قرضے ملیں گے ،جبکہ معیاری بیجوں، کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں کارڈ ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے 12 ایکڑ والے کاشتکاروں کو ایک سے 2 ہزار روپے فی ایکڑ اور 25 ایکڑ سے زیادہ والے ہاریوں کو 500 سے 1000 روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جائےگی، ہاری کارڈ تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی جاری کرے گی۔