Express News:
2025-03-01@05:25:00 GMT

پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، معالجین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے۔ عالمی کیتھولک برادری پوپ فرانسس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 258 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے فی لیٹر صرف 50 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر سےکم ہو کر نئی قیمت فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • چین کا امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف کی صورت میں جوابی اقدامات اٹھا نے کا اعلان
  • معافی ، مغفرت اور صبر و شکر
  • وفاقی کابینہ میں نئے چہرے شامل، حجم 47 تک پہنچ گیا
  • چولستان کی زمین فوج کے 2 اداروں کو منتقل کرنے کے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا گیا
  • شاہ رخ اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟
  • شاہ رُخ خان منت چھوڑ کر کرائے کے گھر میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟