پاکستانی قوم کیا چاہتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پاکستانی قوم کو معیشت کے حوالے سے شایع کردہ کسی بھی رپورٹ سے کوئی دلچسپی ہے نہ کوئی غرض ہے کہ پہلی، دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی کیسی رہی ہے اور نہ ہی اس بات سے غرض ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت کا انحصار غیر ملکی قرضوں پر رہا کہ نہیں۔
برآمدات و درآمدات میں کمی ہوئی یا ان میں اضافہ ہوا۔ شرح نمو کتنے فیصد رہی۔ ہدف حاصل کیا گیا کہ نہیں۔ سالانہ ٹیکسوں کی وصولیوں میں اضافہ ہوا یا کمی ہوئی۔ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کتنے فیصد رہا۔ حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوا یا کمی ہوئی، روپیہ مستحکم رہا یا کمزور رہا۔
مہنگائی میں کمی ہوئی کہ نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہوگئے یا ان میں کمی آئی۔ ملکی معیشت میں بہتری آئی کہ نہیں۔ اتحادی سپورٹ فنڈز میں اچھی وصولیاں ہوئیں کہ نہیں۔ وزیر خزانہ کیا کہتا ہے کیا نہیں۔ ملک میں فی کس آمدنی کتنی ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی کیا اوقات ہے۔ افراط زر میں کمی ہوئی یا اضافہ ہوا۔ پائیدار ترقی کے لیے نمو کو زیادہ جامع بنایا گیا کہ نہیں۔ ملک میں اقتصادی نمو میں اضافہ ہوا یا کمی ہوئی ہے۔ پاکستانی معیشت بلندیوں کو چھو رہی ہے یا کہ تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو سالانہ کتنے فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے۔
ملک میں کتنی غربت ہے۔ غربت کو ختم کیا جاسکا کہ نہیں۔ اس وقت کتنے چوتھائی پاکستانی شہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کیا کہتی ہے کیا نہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں پاکستان کا کون سا نمبر ہے۔ حکومت منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام کی خوشی کو خصوصی اہمیت دیتی ہے کہ نہیں۔ اسی طرح کے دیگر ملکی معاملات میں پاکستانی قوم کو کوئی سرو کار نہیں۔
کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی بڑی تبدیلی چاہتی ہے کیوں کہ وہ مختلف قسموں کی تبدیلیوں سے گزر کر کندن بن چکی ہے۔پھر آخر پاکستانی قوم کیا چاہتی ہے؟ پاکستانی قوم کی خوشیوں کا یہ عالم ہے کہ وہ صرف اتنا چاہتی ہے کہ پانی کی سبیل، مٹکے، کولرز کے ساتھ رکھا گیا گلاس زنجیروں میں جکڑا ہوا نہ ہو۔
سجدہ کرتے ہوئے اس کا دھیان جوتوں کی چوری کی طرف نہ ہو۔ دو وقت کی روٹی کی خاطر کسی کو اپنی عصمت نہ بیچنی پڑے۔ کسی معصوم بچے کے کاندھے پر بوٹ پالش کا بکس نہ ہو۔کوئی بڑا انقلاب، کوئی بڑی تبدیلی قوم نہیں چاہتی ہے۔
قوم محض اتنا چاہتی ہے کہ پٹرول کی قیمت چیتے کی رفتار سے تیز نہ ہو۔ سونے کی قیمت ہرن کی رفتار کی مانند نہ ہو۔ سبزیوں کی قیمتیں کینگرو کی رفتار کی طرح اچھلتی ہوئی نہ ہوں۔ بجلی، گیس اور موبائل فونز کے بلز و چارجز خرگوش کی رفتار کی مانند نہ ہوں۔
ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں اور اجرتیں کچوے کی چال کے موافق نہ ہوں۔اس وقت صورت حال ہمیشہ کی طرح بد سے بدتر ہے۔ عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ مہنگی بجلی، مہنگی گیس کے ناجائز بلز، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں نفسیاتی مریض بنے ہوئے ہیں۔ عدالتیں کتوں کے تحفظ کے لیے انسانی جانوں کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑے ہوئے ہیں یعنی انسانی جانوں کی قیمتیں کتوں کی جانوں سے کم تر ہیں۔
انسانی جان مال و متاع عدم تحفظ کے شکار ہیں جو چاہے انھیں لوٹے اور قتل کرے ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکار اوپر کے احکامات کے محتاج ہیں جو اوپر والے ہیں وہ اپنی موج مستیوں میں مگن ہیں ان کی طرف سے عوام جائیں بھاڑ میں، انھیں صرف اوپر کی آمدنی سے غرض ہے جو انھیں ملنی چاہیے۔ روزگار کے دروازے غریبوں کے لیے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں تاکہ غریب سسک سسک کر مرجائیں۔
مہنگائی نے لوگوں کو خود کشی و ڈکیتی کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جو ایسا نہیں کرسکتے وہ زندہ درگور ہیں۔ یہ معیشت کی کون سی ترقی ہے کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں سرکاری نرخ کے بجائے تاجر و دکان دار اپنی من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔
ٹماٹر، آلو، پیاز، مرچیں، دھنیا، پودینا، توری، لوکی، گوبھی، کھیرا، بھنڈی، لہسن، ادرک، پھول گوبھی، سلاد کے پتے اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بکرے، گائے اور مرغی کا گوشت غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہیں۔ انڈوں، دالوں کی قیمتیں لوگوں کو کان پکڑوا دیتی ہیں۔
چینی، آٹا، چاول، بیسن، دودھ، دہی کی قیمتیں بھی گراں فروشی کا شکار ہیں۔ صحت کے لیے پھل ضروری ہیں جو غریبوں کی دسترس سے دور بہت دور کر دیے گئے ہیں اسی طرح دیگر اشیا کی قیمتیں ہوش ربا ہیں۔ مہنگائی کنٹرول کرنے والی اتھارٹیز نے مہنگائی مافیا کو رشوت کے بدلے لوٹ مار کا لائسنس دے رکھا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ اور معمولی کمی کی پالیسی آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ مہنگائی کی یہ اونچی اونچی لہریں طوفان برپا کیے ہوئے ہیں جس سے ہر گھر میں قیامت صغریٰ ہے۔جمہوری حکومتیں عوام کو سہولیات دینے کے طور طریقے ڈھونڈتی ہیں مگر ہمارے جمہوری حکمران عوام سے ریلیف بھی چھین رہے ہیں۔
مہنگائی کا یہ عفریت غریبوں کا سرمہ بنا رہا ہے۔ مہنگائی کا گراف اس قدر بلند ہے کہ جیسے غریب عوام پر ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ غریب آدمی کی پریشانیاں انھیں نفسیاتی امراض میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔ غریبوں کو ایک وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں رہا۔
عوام کی محرومیاں انتہا کو پہنچ چکی ہیں ۔ خاندانوں کے خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دو کروڑ کے قریب مستقبل کے معمار بچے محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ ملک میں لاکھوں محنت کش بے روزگار ہیں ان میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ملک کا چالیس فیصد پڑھا لکھا طبقہ بے روزگار ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں نوجوان بیرون ممالک ہجرت کر رہے ہیں۔ کچھ منزل مقصود پر پہنچ پاتے ہیں اور کچھ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں آکر اپنی زندگی سمندر کی بے رحم تیز لہروں کی نذر کر رہے ہیں یعنی زندگی کی تلاش میں موت کے منہ میں چلے جا رہے ہیں۔
ہمارے وطن عزیز میں غریبوں کی تنخواہیں اور اجرتیں بڑھانے کا تصور ہی نہیں ہے اس ضمن میں حکومتی اعلانات و احکامات ہوا میں تحلیل ہوتے رہتے ہیں، حکومتیں آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر بھاری قرضے لے لے کر غریب عوام پر ٹیکسز لاگو کرکے غریب عوام سے ان کے جینے کا حق چھین چکے ہیں اس کے باوجود حکمران طبقہ سمجھتا ہے کہ غریب عوام پھر بھی زندہ کیوں ہیں تو خدارا! وہ ایک کام کریں کہ دشمن کے لیے بنایا گیا ایٹم بم ہی عوام پر گرا دیا جائے تاکہ سسک سسک کر مرنے سے بچا جاسکے ۔
تاسف کا مقام ہے ایک طرف ملک کی اکثریتی عوام کا جینا مشکل تر بنا دیا گیا ہے تو دوسری طرف حکمران اپنی تنخواہیں اور مراعات جو کہ پہلے ہی سے بھاری بھرکم تھے ان میں مزید تین گنا اضافہ کردیا گیا ہے اسی طرح سرکاری افسران بالا کو بھی خوشیوں سے مالا مال کیا گیا ہے تاکہ کمزور حکومت مضبوط رہ سکے۔
لے دے کر بیچاری عوام ہے تو ان کی طرف سے جائیں بھاڑ میں۔خاکم بدہن کل کلاں کو ملک کو کچھ ہوجائے تو ان اشرافیا کو کوئی پرواہ نہیں کیوں کہ یہ پاکستان ان کا اصل وطن نہیں ہے یہاں یہ صرف اپنے مغربی آقاؤں کی چاکری کرتے ہیں۔
نوکری کرکے وہ اپنے آبائی وطن مغربی ممالک میں جا بسیں گے اور ہمارا پیارا وطن پاکستان خاکم بدہن ٹائیں ٹائیں فش۔پاکستانی کچلے ہوئے غریب عوام اپنے کروڑ پتی، ارب پتی اور کھرب پتی حکمرانوں سے اور کچھ نہیں مانگتے صرف باعزت جینے کے لیے پرسکون زندگی چاہتے ہیں جب کہ حکمران انھیں دن بہ دن موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ غریب عوام تالیاں بجائیں اور زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ معاف کیجیے۔ اب ایسا ممکن نہیں رہا۔ پاکستانی قوم بہت کچھ سمجھ چکی ہے اب وہ کسی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں اضافہ ہوا پاکستانی قوم کر رہے ہیں کی قیمتیں غریب عوام کمی ہوئی چاہتی ہے کی رفتار ہوئے ہیں ہیں اور کہ نہیں ملک میں کے لیے
پڑھیں:
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام
کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کا اختیار نہیں دیا ہے، میں نے ماضی میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اب میں اس پر بات کروں گا۔
ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب اکاونٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ اگر مجھے کوئی معاہدہ کرنے میں دلچسپی ہوتی تو میں دو سال پہلے کی جانے والی پیش کش کو قبول کر لیتا، ایک ایسی پیشکش جس میں دو سال کی خاموشی کے بدلے قانونی کارروائی سے مکمل استثنی کی تجویز دی گئی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے اس وقت اسے مسترد کر دیا تھا، اوراب میں اس طرح کے کسی بھی تصور کو مسترد کرتا ہوں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور اوراعظم سواتی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہو لیکن میرے خیال میں اس طرح کے مذاکرات بے معنی ہیں۔ مخالف فریق کو مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے ایک پر جاری بیان میں کہا کہ علی امین اور اعظم سواتی اپنی مرضی سے بات چیت کرنا چاہتے تھے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہمیں بات چیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے، لیکن میں یہ واضح کر دوں کہ کوئی بھی بات چیت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے مفادات پر مبنی ہونی چاہیے، نہ کہ میرے یا میری بیوی کے لیے۔ ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد حقیقی قومی سیاسی قوت ہے جو بیرونی حمایت کے بغیر کسی بھی وقت ملک گیر تحریک کو متحرک کر سکتی ہے۔ ایک سیاسی جماعت صرف اس وقت کمزور ہوتی ہے جب وہ عوامی حمایت کھو دیتی ہے اور اس وقت پوری قوم پی ٹی آئی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔