2025-03-02@21:53:26 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«میں اضافہ ہوا»:

     شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔   نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز   وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزارت خزانہ نے ماہانہ  اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ برآمدی صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال کے7ماہ  کے دوران برآمدی صنعت نیترکی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زرمیں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں۔ رمضان، عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے، براہ...
    اسلامی سال کے سب سے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مقدس کی تیاری کرتے ہوئے ایک جانب جہاں لوگ عبادات شروع کر چکے ہیں وہیں ماہ مبارک کے دوران لذیذ پکوان دستر خوان کی زینت بنانے کے لیے اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے باسی بھی ماہ صیام کی تیاریوں میں مشغول ہیں تاہم عوام کا شکوہ ہے کہ ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کے 7 ماہ جولائی سے جنوری کے دوران ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔ جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 25.2 فیصد، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں بھی 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ مزید پڑھیں؛ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18فیصد سیلز ٹیکس وصولی پر ایف ٹی او کا بڑا فیصلہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 197 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا،سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،125 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں  میں 64 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،762 جبکہ کم ترین سطح 113،849 پوائنٹس رہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہدف یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے باعث گزشتہ 3 سالوں میں ٹیکس وصولیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، سرکاری ملازمین سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 39 فیصد جبکہ دکانداروں سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں سرکاری ملازمین سے 52 ارب جبکہ دکانداروں سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کیا گیا ہے، ایف بی آر کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی جانے والی ٹیکس...
    بلومبرگ نے کپلر لمیٹیڈ کمپنی کے ابتدائی اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا ہے کہ فروری میں چین کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات بڑھ کر 17 لاکھ 40 ہزار بیرل روزانہ کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے لومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل کی برآمدات میں بہتری آئی ہے اور اس میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی جریدے نے تیل کی بین الاقوامی تجارت سے وابستہ افراد کے حوالے سے جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، لکھا ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات میں اچھال دیکھا گيا ہے۔ بلومبرگ نے کپلر لمیٹیڈ کمپنی کے ابتدائی اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا...
    رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع، ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طورپر 1.87 فیصد کمی واقع ہوئی جو معاشی ترقی کے حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالات کی عکاسی کرتی ہے ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے علاوہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی صنعت کی پیداوار میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں منفی رجحان میں داخل ہونے سے پہلے دسمبر 2023 سے مئی 2024 تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مثبت اضافہ ہوا جبکہ اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.65 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ستمبر میں 1.92 فیصد کی کمی آئی تاہم...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچواں روز امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر 100 انڈیکس 396 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا ۔   تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 223 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 176 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔   بازار میں  78 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، اسٹاک مارکیٹ میں 33 ارب 9 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،202 جبکہ کم ترین سطح 113،525 پوائنٹس رہی۔
    کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ یہ 113088 پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1610 پوائنٹس کے بینڈ میں گردش کرتا رہا۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 20.74 ارب روپے رہی۔ اس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 161 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 13948 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.37 روپے پر بند ہوا۔  ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ روز ڈالر 279.27 روپے پر بند ہوا تھا۔
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 967 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے  پہلے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  کا سلسلہ جاری رہا تھا،کاروبار  کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔بازار میں  51 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے...
    اسلام آباد: رواں مالی سال2024-25 کے پہلے7 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔  اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں10.6فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 10 ارب 77 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 9 ارب 73 کروڑ ڈالر تھیں۔ جولائی تا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، ملک بھر میں گھی مزید مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمت مزید 10 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھی کی نئی قیمت 560 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پچھلے 3 سے 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر گھی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:گریڈ1تا14کےسرکاری ملازمین کیلئےبڑی خبر،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025ء معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ساڑھے 8 ارب کی منظوری دے دی گئی، جام کمال خانوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  رہا  تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    
    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی  میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے،...
    کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب حدت بڑھ گئی، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ہوگیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتا گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ...
    پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر ہے کہ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ فرنس آئل کی ایکسپورٹ جنوری میں 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جنوری 2025 میں ماہانہ تیل کی ایکسپورٹ جنوری 24 کے مقابلے میں 113 فیصد اور گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 47 فیصد بڑھی ہے۔فرنس آئل ایکسپورٹ 89 ہزار ٹن سے بڑھ کر 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیپتھا کی برآمدات میں بھی 189 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2025 کے سات ماہ میں ایکسپورٹ میں سالانہ 63 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی ایکسپورٹ 895 ہزار ٹن ہوگئی۔واضح رہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا...
    حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو...
    اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی  جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
    پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیان کے مطابق کاروں، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں، وینز اور دیگر گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری میں 17,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صنعت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں آٹو سیکٹر میں گاڑیوں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2025 کے پہلے 7  ماہ میں کاروں کی فروخت 56 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی ۔ مسافر کاروں کی فروخت دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس سے 51 فیصد بڑھ کر جنوری میں 11,868 یونٹس...
    ویب ڈیسک:  پاکستان میں شرح سود میں کمی، خریداروں کے اعتماد اور نئے ماڈلز آنے کی وجہ سے کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  ٹاپ لائن سکیورٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق  جنوری 2025 میں 17 ہزار کاریں فروخت ہوئیں جو سالانہ 61 فیصد اور ماہانہ 73 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ ماہ شرح سود 12 فیصد کی تھی جو جون 2024 میں 22 فیصد تھی۔ شرح سود میں کمی سے کمرشل بینک بھی کاروں فنانسنگ کے لیے قرض لینے کے لیے سود کی شرح کم کر دیتے ہیں۔ٹاپ لائن سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق ’سالانہ بنیاد پر اضافہ کم شرح سود، گاہکوں کے اعتماد میں اضافے اور...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 457پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، مارکیٹ 1لاکھ13ہزار382پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔   خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان نظر آیا تھا، سٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں406پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔پاکستان سٹاک  مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اتار چرھاو کے بعدملا جلا رجحان رہا ،85پوائنٹس کمی سے مارکیٹ1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ12ہزار900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 47.84فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تو مثت ہوا بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباو اور آئی ایم ایف مشن کے حوالے سیمنفی قیاس آرائیوں کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس112,621پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا مگر اختتام سے قبل ریکوری دیکھنے میں آئی تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس85پوائنٹس...
    کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔  کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے...
    عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
    کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)برطانوی ہوم آفس نے نئے امیگریشن قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ کر دیا، گرفتاریوں اور چھاپوں میں تقریبا 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوم آفس کی طرف سے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے حکام نے اعلان کیا کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں تقریبا 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ محکمہ داخلہ کے زیرِ اہتمام آپریشن میں حکومت ملک بدری کے حوالے سے فوٹیج بھی نشر کرے گی، حکومت کی طرف سے اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ امیگریشن...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ...
    اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔ اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی،...
    اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔اکتوبر 2024ءمیں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکومتی ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ...
    حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ...
    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ  کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے  میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) موجودہ حکومت کے ایک سالہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 75 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔ عارف حبیب ریسرچ اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق 7فروری 2024 ، عام انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 64ہزار 144 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا جو جمعرات (6 فروری 2025)کی سہ پہر تک ایک لاکھ 10ہزار پوائنٹس سے زائد تھا۔(جاری ہے) ایک سال کی مدت میں سٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں مجموعی طورپر 75 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ 11...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کی بندرگاہ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور  آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ 50000 ڈیڈویٹ ٹنیج تک کے جہازوں کے لئے خلیج فارس تک کم خرچ اور کم وقت...
    حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح  میں کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے فروٹ، گوشت، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور انڈوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری میں شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.7 فیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں 4.4 فیصد اور جنوری 2024 میں 30.2 فیصد تھی، اس کے باوجود کہ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 0.1 فیصد کمی کا شکار تھی۔...
    اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) دالوں کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 128.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیات 34.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 14.99 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 19.21 ارب روپے یعنی 128 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)ایف بی آر نے جنوری کے دوران 872ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677ارب روپے تھا، شرح سود میں 10فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29فیصد اضافہ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری کے دوران 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956 ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔ پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا، شرحِ سود میں 10 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22 فیصد کمی کے باوجود محصولات میں...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کےآغاز پرمثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،100 انڈیکس722پوائنٹس کے اضافے 1لاکھ 12ہزار210پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی سے  ایک   لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  بازار میں  دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،138 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروبارکے دوران امریکی ڈالر13پیسے مہنگا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
    پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح وہ اپنی درآمدات کو کم سے کم رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کریں، اس سے نہ صرف معاشی اشاریے بہتر رہتے ہیں بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہتا ہے۔ پاکستان کا درآمدات اور برآمدات کا فرق جسے عام زبان میں تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے انتہائی زیادہ ہے، مختلف حکومتوں کی کوشش اور ترجیح رہی ہے کہ کسی طرح درآمدات کو کم کیا جائے اور برآمدات کو بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے درآمدات پر بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیے جاتے ہیں جبکہ درآمدات کو بہتر بنانے کے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ آغاز میں 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مگر اس کے بعد انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، جس کے بعد انڈیکس 111,703 پوائنٹس پر آ گیا۔   گزشتہ روز بھی کچھ وقت کے لیے انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا، مگر کاروبار کے اختتام تک یہ ایک لاکھ 13 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔ دوسری طرف، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
    اسلام آ باد: رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں  بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔  وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل جائزہ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔  اس عرصے کے دوران  کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔  ایف بی آر محصولات...
    اسلام آ باد: رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ پر مشتمل رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے کے ساتھ 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 16.229 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ درآمدات 14.5 فیصد اضافے کے بعد 27.743 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس عرصے کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 28.7 فیصد کمی ہوئی، جو 1.205 ارب ڈالر تک محدود رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 19.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو 1.329 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ ایف بی آر محصولات...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 428 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 309 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے    پاکستان سٹاک ایکسچینج  کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔  سٹاک مارکیٹ  مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 181 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ میں 67 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 30 ارب 46 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025ء کے پہلے...
    پنجاب کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشت کاروں کوکسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات محکمۂ زراعت پنجاب کی جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کسان کارڈ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کاشت کار اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 35 ارب روپے کے زرعی آلات، کھاد، ادویات، بیج خریدے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مثبت پالیسیوں کے تحت یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ہوئی ہے، جو 57.9 فیصد اضافی ہے۔ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر) پام آئل کی قومی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 29.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درا?مدات کا حجم بڑھ کر 78.05 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2023 میں پام آئل کی درآمدات کی مالیت 60.3 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 17.75 ارب روپے یعنی 29فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کانگریس کمیٹی کے لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں صرف اپنے امیر دوستوں کا خیال رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ایک بار پھر مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری نے نچلے اور متوسط طبقات کے خاندانوں کے لئے زندگی کو بہت مشکل کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک کو اب ایسے بجٹ کی ضرورت ہے جو بڑھتی مہنگائی سے راحت دے۔ جے رام رمیش کے سوشل...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 800 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    خیال رہے کہ   گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھا۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں...
    کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر  278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
     سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 4250 روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا۔سونا 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 3642 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے پر پہنچ گیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 431 روپے ہوگئی۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا،گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت  300روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے   ہوگئی تھی،10گرام سونا 257روپے مہنگا ہوا، جس...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  سٹاک مارکیٹ میں  76 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 31 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،بازار  بلند ترین سطح 116،424 جبکہ...
    اسلام آباد : ملک میں دسمبر 2024ء کی با نسبت جنوری 2025میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25ء کے مستقبل کی تشخیص سمیت چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024ء کے مقابلے میں جنوری 2025ء کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ملرز کو چینی کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے ریسرچ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جبکہ شوگر ملرز کسانوں کو اچھی رقم ادا کریں گے تاکہ وہ زیادہ گنے کی...
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔  ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے) تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
    اسلام آباد: ملک میں دسمبر 2024 کی بہ نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25 کے مستقبل کی تشخیص سمیت چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ملرز کو چینی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ریسرچ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جبکہ شوگر ملرز کسانوں کو اچھی رقم ادا کریں گے تاکہ وہ زیادہ چینی کاشت کر سکیں۔ وفاقی...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔   اس سے پہلے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 141 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے  ایک   لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔سٹاک مارکیٹ  میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 157 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار  میں 67 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 37 ارب 53 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116،276 جبکہ کم ترین سطح...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 ء کے مقابلے میں 2024ء میں 50 فیصد سے زاید اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک 2 دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی(Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا...
    کراچی: کراچی میں دواں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دبا، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویہ کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ زرائع کے مطابقپاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت 8 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ جمعہ کی صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں جمعے کو دن بھر تندوتیزہوائیں چلیں اور درجہ حراست 12 ڈگری تک گر گیا اور ہفتے کو بھی شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹرفی گھنٹہ(16ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہفتے کو بھی معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جمعے کو دن بھرشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ...
    پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
     چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج متنازعہ فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا۔بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ نہیں لیا، نہ عمران خان مایوس ہیں اور نہ ہی بشریٰ بی بی۔اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی فیصلہ سن کر ہنسے اور بشریٰ بی بی مسکرائیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے...
    کراچی: پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتی پیداوار میں 1 اعشاریہ 3 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے عوامل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری صنعتوں میں 2.65 فیصد کمی ہوئی اور ستمبر میں اس میں 1.92 فیصد کی گراوٹ آئی۔سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی...
    کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔  اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔  کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
    کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔  اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔  کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔  
    کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ۔
      کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )گزشتہ مالی سال کے دوران اشیائے ضروریہ پر حکومت کو 998 ارب روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول ہوا ایف بی آر دستاویز کے مطابق بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سیگریٹس، چائے، مشروبات اور بسکٹس پر ٹیکس میں اضافہ ہوا صرف بجلی کے بلوں سے 364 ارب 66 کروڑ روپے جمع ہوئے. ایف بی آر دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے 24-2023 میں اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصول کئے، بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سگریٹس، چائے، مشروبات، بسکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا.(جاری ہے) دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سیلز ٹیکس وصولی کا حجم ایک ہزار 222 ارب روپے سے تجاوز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )ملک میں نومبر کے مہینے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال2024-25کے پہلے 5 ماہ کے دوران لارج اسکیل مینو فیکچرنگ (ایل ایس ایم) کا شعبہ 1.25 فیصد سکڑ گیا. ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی پیداواری صنعتوں میں لگاتار 2 ماہ تک گراوٹ آئی ہے مقامی اور بین الاقوامی عوامل مالی سال 2024میں مندی کا سبب تھے، جون میں خسارے کا شکار ہونے سے قبل دسمبر 2023سے مئی 2024 تک بڑے صنعتی شعبے میں مثبت اضافہ ہوا. سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی پیداواری...
    کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,14,599 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔   گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ 1,14,495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کی تجارت میں مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
     پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 557 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار   کے اختتام  پر ہنڈر انڈیکس 308پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 14ہزار  495پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 175 کمپنیز  کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  بازار میں  مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 39 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ تشویشناک ہے،تنخواہ دار طبقے کو پہلے ہی مہنگائی نے کچل کر رکھ دیا ہے۔ حکومت امیروں پر ٹیکس لگانے اور اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بجائے مسلسل غریب طبقہ اور تنخواہ دار افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اس مد میں 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اشرافیہ کی خاطر 6ارب کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب2022-23ء کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب...
    اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔   کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد...
    اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت پارلیمانی امور کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ، سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا جب کہ خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ، بلوچستان میں 12 لاکھ اور اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ  اور سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2...
    کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 2,900 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2,487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی: پہلے دن فی تولہ قیمت 1,500 روپے کم ہوئی۔ دوسرے دن مزید 1,400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی درآمدات میں نمایاں اضافہ پاکستان بیورو آف شماریات...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 915 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 719 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار   کے اختتام   پر ہنڈرڈ انڈیکس 574 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 269  کمپنیز  کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  بازار میں 58 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 32 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز...
    اسلام آ باد(نمائندہ جسارت)ملک میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، گذشتہ مالی سال 2023،24 کے دوران ٹیکس وصولی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے تاہم اس عرصے کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ایف بی آر دستاویز کے مطابق 2022،23 کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا۔ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا، کنٹریکٹس، بینک سود اورسیکورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ نمبر پرہے۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع اور 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بینکوں کے سود اورسیکورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے...