ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد اوربالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ایس بی پی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
(جاری ہے)
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی تعداد میں 30 فیصد جبکہ مالیت میں 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کامرس ادائیگیوں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سہ ماہی کے کے دوران
پڑھیں:
نتین یاہو مجرم ہے اور اسے گرفتار ہونا چاہئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ نتین یاہو کو گرفتار کر کے عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر کے اعلان کے مطابق، نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ جہاں وہ پولش صدر "وکٹر اوربن" کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وکٹر اوربن نے صیہونی وزیراعظم کے خلاف نومبر 2024ء میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا فیصلہ آنے کے باوجود انہیں پولینڈ کے دورے کی دعوت دی۔