Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:44:35 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 457پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، مارکیٹ 1لاکھ13ہزار382پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔   خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان نظر آیا تھا، سٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں406پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔پاکستان سٹاک  مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 264 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاست پر اختلاف نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ
  • غیر قانونی افغان باشندوں، کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ