ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات میں اضافے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) برآمدات کے فروغ میں معاونت کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق تلوں کے بیجوں کی چین کیلئے برآمدات ایک سواناسی فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں سو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سیمنٹ کی برآمدات میں چھبیس فیصد اور زیورات کی برآمدات میں چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کے مثبت اقدامات سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمدات کی منظوری سے گوادر فری زون سے برآمدات کا سلسلہ شروع ہونا بھی ایک خوش آئند اقدام ہے۔برآمدات کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عالمی منڈی میں ملک کی آٹو موبائل صنعت اپنی شناخت بنانے کیلئے تیار ہے اور پہلی کھیپ میں جاپان کو چالیس کاریں برآمد کی گئی ہیں۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: برآمدات میں
پڑھیں:
چین،2025چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم کا چین کے شہر ناننگ میں انعقاد
چین،2025چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم کا چین کے شہر ناننگ میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگسی چوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کے سائبر اسپیس کمیشن کے اشتراک سے 2025 چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم گوانگسی کے شہر ناننگ میں منعقد ہوا ۔”اسٹرکچرل تبدیلی، ذہین مواصلات: آن لائن میڈیا کے مواقع اور چیلنجز” کے موضوع کے ساتھ، اس فورم میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئی صورتحال کے تحت آن لائن میڈیا کو درپیش مواقع اور چیلنجز کا گہرائی سے تجزیہ کیا، اور اسٹرکچرل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دینے، میڈیا انضمام کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے،
آن لائن میڈیا کی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے، اور مین اسٹریم ویلیوز، رائے عامہ اور ثقافت کو وسعت دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔2001میں اپنے آغاز کے بعد سے ، چائنا انٹرنیٹ میڈیا فورم کو مسلسل بہتر اور اپ گریڈ کیا گیا ہے ، اس کے اثر و رسوخ اور قیادت میں اضافہ جاری ہے ، اور اسے “چین کے آن لائن میڈیا کے ترقی کے رجحان کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک اہم دریچہ ” کے طور پر منفرد پہچان حاصل ہے۔