مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں، چھاپے، قتل عام، گرفتاریاں اور دیگر ظلم و تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کچلنے ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ اور ان پر ظلم و تشدد کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب ہیں اور کشمیریوں کو سرینگر میں جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ 5 اگست 2019ء سے، تاریخی جامع مسجد سرینگر کو بار بار لاک ڈائون اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں، چھاپے، قتل عام، گرفتاریاں اور دیگر ظلم و تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 5 اگست 2019ء سے اب تک بھارتی فوجی 980 سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 5 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ تاہم مودی حکومت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دہشتگردی ایک فتنہ، اسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی  مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے کی روایت کو قائم رکھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، یہ ایک فتنہ ہے جسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ اس فتنے اور خود ریزی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، شہدا کی قربانیاں ملک کی توقیر میں اضافہ کرتی ہیں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کے استحکام ، عوامی ریلیف کی ترجیح اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں اور جلد ہی بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے کارروائیاں کریں گے۔ بلوچستان کے وسائل صرف کوئٹہ تک محدود نہیں ہونے چاہئیں اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر سابقہ مرکزی حکومتوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور صوبے کے تمام حقیقی مطالبات پورے کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں، بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے ریلیف کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ عدالتیں کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے دفتر حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر کا بیان مضحکہ خیز ہے، حریت کانفرنس
  • دہشتگردی ایک فتنہ، اسے محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے: خواجہ آصف
  • بھارتی ہٹ دھرمی، تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • بھارتی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں ریلی کا انعقاد
  • مقبوضہ کشمیر؛ مودی سرکار نے عید کی نماز سے بھی روک دیا
  • سرینگر تاریخی جامع مسجد میں عید کی نماز پر پابندی عائد، حریت کانفرنس کا اظہار افسوس
  • مقبوضہ کشمیر،برطانیہ ، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں عید اجتماعات ، برطانوی شاہی خاندان کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
  • دہشت گردوں کے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہو گی، رانا ثنا