مہنگائی میں کمی،زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے :شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔
نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقات کےدوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
لندن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سےترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کےاخزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہ افغانستان پرمنحصرہےکہ ہمسائےکی طرح رہناہےیاتنازعات کےساتھ؟
مزیدپڑھیں:میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا