چینی مہنگی: افغانستان کیلیے برآمدات بھی بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔ اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی، شہباز شریف
دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ہے۔ دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، معدنیات اور کان کنی کے شعبے پر توجہ دیں گے جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی ٹیکنالوجی میں تربیت فراہم کر کے بے پناہ ترقی کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، عطاءاللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔