UrduPoint:
2025-03-23@16:27:13 GMT

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2900 روپے مقرر کردی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2900 روپے مقرر کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری گوداموں سے اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پالیسی کے تحت سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی۔

جبکہ پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔ اور سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 4.

17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات کا حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال کی نسبت فوڈ ایکسپورٹ میں 20 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، باسمتی چاول کی برآمدات میں 11.23 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 2 ارب 48 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے، پاکستان نے جولائی سے فروری کے دوران 40 کروڑ 69 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی برآمدات میں 1831 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کی برآمدات میں 0.75 فیصد اضافہ ہوا جو 26 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی، تمباکو کی برآمدات میں 106 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 12 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پھلوں، سبزیوں، دالوں، مصالحہ جات اور آئل سیڈز کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی برآمدات میں سرکاری گندم گندم ریلیز فیصد اضافہ کروڑ ڈالر لاکھ ڈالر اضافہ ہوا کے مطابق

پڑھیں:

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہو کر2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہے۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 9 ڈالر کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک سے ڈالر کے اخراج میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
  • پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر
  • رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
  • آئی فون 14 کے مختلف ماڈلز کی کسٹم ویلیو میں کمی ، قیمت 859 ڈالر مقرر
  • وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک کا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند ترین سطح پر، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کا اظہار: وزیراعظم
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ جانیے