Nawaiwaqt:
2025-02-20@20:27:45 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 967 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے  پہلے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  کا سلسلہ جاری رہا تھا،کاروبار  کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔بازار میں  51 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 112،524 جبکہ کم ترین سطح 111،513 پوائنٹس رہی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے شیئرز

پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ

کراچی:

آج بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

مثبت معاشی اشاریوں، گزشتہ 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی مارچ میں آمد کے بعد 1ارب ڈالر کی دوسری قسط منظور ہونے کی توقعات جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 279روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 36پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ
  • سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 396 پوائنٹس کا اضافہ  
  • انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا
  • احتیاط برتیں ،معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں
  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا