Nawaiwaqt:
2025-02-11@12:54:04 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری ،718 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری ،718 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 718 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 96 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1055 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 172 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 41 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 94 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 111,622 جبکہ کم ترین سطح 109,948 پوائنٹس رہی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے شیئرز

پڑھیں:

چینی مہنگی: افغانستان کیلیے برآمدات بھی بڑھ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کیلیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔ اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 780 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
  • چینی مہنگی: افغانستان کیلیے برآمدات بھی بڑھ گئیں
  • آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی، شہباز شریف
  • سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے آغاز پرشدید مندی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا ملا جلا رجحان
  • پی ٹی آئی کا یوم سیاہ مہنگائی میں کمی یا سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیخلاف تھا؟ وزیر اطلاعات
  • ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، عطا تارڑ