سات ماہ کےدوران برآمدات میں پونے دو ارب ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال2024-25 کے پہلے7 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔
اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں10.
جولائی تا جنوری کےد وران غذائی اشیاء کی برآمدات چار ارب61کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 8.17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ باسمتی چاول کی برآمدات میں3.37 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب 19 کروڑ ڈالر رہی۔
اسی طرح مچھلی، تمباکو، چینی، گوشت اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا تاہم پھلوں، سبزیوں، دالوں، مصالحہ جات اور آئل سیڈز کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 85 فیصد اضافے کے ساتھ 33 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گلوز، چمڑے کی مصنوعات اور دیگر پیداواری اشیا کی برآمدات میں 9.23 فیصد اضافہ ہوا۔
اسپورٹس گڈز، فٹ بال اور کارپٹ کی برآمدات 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ چمڑے کی مصنوعات کی مجموعی برآمدات 35 کروڑ33 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد اضافے سے 93 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مصنوعات کی برآمدات کی برآمدات میں اضافہ ہوا
پڑھیں:
آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لئے اہم فیصلے کئے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کئے جس کے بعدکرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لئے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں، تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں اور خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔
ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا
مزید :