چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بیجنگ :
چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.
ان میں سب سے زیادہ مصروف چین کا وسطی علاقہ تھا، جہاں آپریٹنگ ریٹ میں سال بہ سال 6.02 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فروری میں ، لفٹنگ سامان کی کارکردگی نمایاں تھی ، جس کی آپریٹنگ شرح 56.63فیصد تھی ، جو بڑے سائز کے دیگر سامان سے کہیں زیادہ تھی۔ چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے اوائل کے مقابلے میں فروری کے اواخر میں اسٹیل کی کھپت میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے فروری تک قومی منصوبوں کےلئے جیتنے والی بولیوں کی رقم میں سال بہ سال 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور منصوبے کی بولی کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ برقرار ہے.
علاوہ ازیں، ای کامرس پلیٹ فارمز کی بنیاد پر چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں جنوری سے فروری تک سال بہ سال 20.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں تفریح، کیٹرنگ اور سیاحت کی مقبولیت میں بالترتیب سال بہ سال 79.1 فیصد، 15.4 فیصد اور 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ
حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی جس میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا اتھارٹی 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد، گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے مطابق فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔