پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  رہا  تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونے کی عالمی اور  مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا
  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ
  • ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص مندی کاشکار رہا
  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں تنزلی سے دوچار
  • کوئٹہ میں قیمتی نگینوں کے کاروبار کا انوکھا طریقہ