کاروبار کے اختتام میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی،1009پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی،ہنڈرڈانڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 38 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,247 جبکہ کم ترین سطح 114,429 پوائنٹس رہی تھی۔آج صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 829پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 914 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔
خصوصی اجلاس میں پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔
اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480 خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20 ہزار روپے ملیں گے، بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔
سیکریٹری نادر چٹھہ نے بریفنگ دی کہ سی ایم اسکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہو گئی ہے، مریم نواز نے کورس کی تعداد 10 ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لیے ”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی، بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
”تعبیر“ کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، دیہی خواتین کے لیے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔
مزیدپڑھیں:تیل و گیس کے شعبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر