اسلام آباد:

حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.

04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی  جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو 15 روپے 45 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ گزشتہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی دورانیے میں چینی فی کلو ایک روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

دریں اثنا ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 3 روپے 63 پیسے ، 190 گرام چائے کا پیکٹ 24 روپے 26 پیسے، دال چنا 6 روپے 48 پیسے  سستی ہوئی۔ا سی طرح ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، سیگریٹ، ماچس، کپڑوں سمیت23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ایک ہفتے فی کلو

پڑھیں:

رمضان المبارک تک مہنگائی کم کرو، جماعت اسلامی نے حکومت ڈیڈلائن دیدی

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں، ملک میں غریب کیلئے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں، مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں، ملک میں غریب کیلئے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں، مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو رمضان المبارک تک کی ڈیڈلائن دے رہے ہیں، رمضان المبارک تک قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار
  • رمضان المبارک تک مہنگائی کم کرو، جماعت اسلامی نے حکومت ڈیڈلائن دیدی
  • رواں سال سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ اہم پیشگوئی کردی گئی
  • گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر برقرار
  • انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
  • سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟
  • عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، عوام کو ریلیف نہ مل سکا
  • حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا