حکومتی اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا: جام کمال
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025ء معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔
وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں پری بجٹ سیشن اہمیت رکھتے ہیں، بجٹ تیاری کے لیے متعلقہ شعبوں سے مشاورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔
جام کمال نے مزید کہا ہے کہ صنعتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ تجارت نے یہ بھی کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ میں صنعتوں کا کردار بہت اہم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال برا مدات
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جمیل قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات ایس آئی ایف سی میں ایک جگہ دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد میں اوورسیز ہاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ون ونڈو آپریشن ملے گا، کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جمیل قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس پروپوزل کے ساتھ ایس آئی ایف سی آئیں یا ای میل کریں، وعدہ کرتا ہوں 24 گھنٹے میں جواب ملے گا، ایس آئی ایف سی کا اپنا ویزہ ہے ویب سائٹ پر جائیں، ویزہ اپلائی کریں۔