Daily Mumtaz:
2025-03-14@15:50:53 GMT

2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا: ناسا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا: ناسا

امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔

ناسا کے مطابق 2024ء تاریخ کا گرم ترین سال رہا اور گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے سے سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال سمندر کی سطح میں 0.23 انچ اضافہ ہوا جو کہ سائنس دانوں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے، سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔

ناسا کے مطابق سمندر کی سطح میں اضافے کی ایک وجہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔

1993ء سے 2023ء تک سمندر کی سطح میں تقریباً 4 انچ اضافہ ہوا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سمندر کی سطح میں اضافہ ہوا

پڑھیں:

پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟

کراچی(کامرس ڈیسک)پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا، جن کی اس وقت قیمتیں درج ذیل تھیں۔

وی ایکس: 8 لاکھ 99 ہزار روپے

وی ایکس آر: 10 لاکھ 49 ہزار روپے

وی ایکس ایل: 10 لاکھ 89 ہزار روپے

یہ گاڑی 17-2016 میں پاکستان میں اوبر اور کریم کی سروسز کے دوران بے حد مقبول ہوئی، کیونکہ اس کی اندرونی جگہ اور ایندھن کی بچت نے ڈرائیورز کی توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں وی ایکس ویرینٹ کو بند کردیا اور 2020 میں ایک نیا ٹاپ آف دی لائن AGS (آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن) ویرینٹ متعارف کروایا گیا، جس میں ایئر بیگ شامل تھا، اور اس کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی۔

اب سوزوکی ویگن آر کی بکنگ روکنے کے فیصلے نے نئے ماڈل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی کے ایک نمائندے نے واضح کیاکہ متبادل کے لیے فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اگلے 2 سے 3 سال میں نیا ماڈل آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”

متعلقہ مضامین

  • تحریر الشام کیساتھ شامی کُردوں کے معاہدے کیبعد تُرک وفد کا غیر متوقع دورہ دمشق
  • رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی 
  • بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی
  • سیاحت کے شعبے میں 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع
  • پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟
  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع، درجہ حرارت کیا رہے گا؟
  • المیہ ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے کو سیاسی بنا دیتے ہیں
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری