اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزارت خزانہ نے ماہانہ  اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی محاذ پر مثبت پیشرفت ہوئی۔ برآمدی صنعت نے ترقی کی اور مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال کے7ماہ  کے دوران برآمدی صنعت نیترکی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی، ترسیلات زرمیں بلند اضافے سے مالی استحکام آیا، جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.

7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں۔ رمضان، عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سات ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ اسٹیٹ بنک ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔ جولائی تا جنوری برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں بھی 16.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا جنوری 68 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرپلس رہا۔ ایف بی آر محصولات میں جولائی تا دسمبر 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ بیرون ملک ملازمت کے لیے 63 ہزار سے زیادہ پاکستانی جنوری 2025ء میں گئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جولائی تا جنوری

پڑھیں:

مہنگائی میں کمی،زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے :شہباز شریف 

 شہباز شریف:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

  نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔

حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز

  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقات کےدوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

 وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ 

دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی میں کمی،زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے :شہباز شریف 
  • ٹرمپ کا چینی برآمدات پر مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، چین کا شدید ردعمل
  • کلیدی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، وزارت خزانہ کی رپورٹ
  • کرنسی مستحکم، مہنگائی کم، فارن ایکسچینج ٹھیک اورپاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے:وزیر خزانہ
  • جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے: مشیرِ خزانہ
  • وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ
  • رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات و درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، وزارت خزانہ
  • ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیرِ خزانہ