کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

کراچی  میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.

5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم  بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان
  • بلوچستان میں موسم مزید سرد؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ
  • کراچی: اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان
  • کمبھ کے میلے میں محمد شامی کے اشنان نے سیاسی درجہ حرارت بلند کردیا
  • کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد
  • کراچی: مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
  • 19 فروری سے ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
  • طویل خشک سالی کا خاتمہ؟ کل سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
  • شعبہ زراعت میں انقلاب کی نوید سناتی خوشخبری