UrduPoint:
2025-04-15@15:29:21 GMT

غزہ میں جاری مذاکرات بہت اطمینان بخش ہیں، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

غزہ میں جاری مذاکرات بہت اطمینان بخش ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا دوسرا مرحلہ نتیجہ خیز ہو گا تو انہوں نے کہاکہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی بھی واقعتا نہیں جانتا لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

ہماری کچھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے۔ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز کے بارے میں جب پریس کانفرنس میں سٹارمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، جی ہاں، میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل ہی بالآخر خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ٹرمپ کے اس منصوبے کی عالمی سطح پر مذمت ہوئی ہے اور اسے نسلی تطہیر کی تجویز قرار دیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی و جسمابی معائنے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

طبی معانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا جسمانی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ذہنی ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ان کا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طبی معائنے کے حوالے سے کہا ’مجموعی طور پر میں نے خود کو اچھی صحت میں محسوس کیا، میں نے سوچا کہ بائیڈن سے مختلف ہونا چاہیے، اس لیے میں نے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور تمام جوابات درست دیے۔‘

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پرصحتمند ہیں اور بطور سربراہ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے مکمل اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر چین کے ساتھ معاہدے پر آمادہ

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی طبی رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کو ہونے والا  نقصان اور گزشتہ سال قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کے بعد کا نشان شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا جوبائیڈن ذہنی معائنہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر طبی رپورٹ

متعلقہ مضامین

  • ایران اسلامی مزاحمت اور امریکہ سے مذاکرات
  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی
  • جوہری خواب دیکھنا ترک کرو، ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو،ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، جوہری خواب دیکھنا ترک کرو، ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہو
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
  • ایران امریکہ مذاکرات
  • ٹرمپ کی ٹیم نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کو "بہت مثبت" کیوں قرار دیا؟
  • ایران کے ساتھ بات چیت مثبت پیش رفت ہے، ڈونالڈ ٹرمپ
  • وائٹ ہاؤس نے ایران، امریکا مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیدیا