بھارت میں جہیز کی لعنت؛ سابق خاتون عالمی چیمپئن کو بھی نہ بخشا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا
دوسری جانب دیپک ہڈا نے اپنی اہلیہ، سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، انکا کہنا ہے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی منفی تبصرہ نہیں کروں گا، مجھے میری بیوی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
کبڈی کھلاڑی پر مقدمہ بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 85 کے تحت درج کیا گی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی
خیال رہے کہ دیپک ہڈا نے 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں روہتک ضلع کے میہم حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کے طور الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں شکست ہوئی تھی۔
دیپک ہڈا 2016 میں اس ہندوستانی کبڈی ٹیم کا حصہ تھے جس نے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 2014 ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ سے گداگر خاتون مسافر آف لوڈ
—جنگ فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیوں کے دوران گداگر خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا جبکہ ٹیمپرڈ پاسپورٹ پر یو اے ای سے آئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں ملائیشیا جانے والی نسرین چنا نامی خاتون کو آف لوڈ کیا گیا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔
خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ایف آئی کے مطابق دوسری کارروائی میں ابوظہبی سے پہنچنے والے محمد اعظم سے پوچھ گچھ کی گئی، مسافر 2024ء میں سیالکوٹ ایئر پورٹ سے ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات گیا تھا۔
ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
مسافر عامر کریم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ایجنٹ نے مسافر کو 35 لاکھ روپے کے عوض یورپ بھیجنے کی پیشکش کی تھی، ایجنٹ نے مسافر کو ورک ویزا، اوورسیز ایمپلائمنٹ اسٹیکر اور امارات کا ٹکٹ فراہم کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یو اے ای پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ لے کر اس پر مشتبہ جعلی ویزا چسپاں کر دیا، ابوظبی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے مشکوک ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گرفتار کر لیا۔
مسافر کو 1 ماہ تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔