دنیا کی پہلی فِلم، جس کا دورانیہ صرف 2 سیکنڈز
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
جو فلم دنیا کی پرانی ترین فلم کے طور پر کوالیفائی کر سکتی ہے اور جسے ہم پہلی ہوم مووی بھی کہہ سکتے ہیں اور یقینی طور پر بچ جانے سب سے پرانی فلم بھی ہے، وہ ہے "Roundhay Garden Scene"۔
اسے 1888 میں بنایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری فرانسیسی موجد لوئس لی پرنس نے کی تھی۔
اس فلم میں ہدایت کار کے خاندان کے افراد کو باغ میں کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ تقریباً دو سیکنڈز پر مبنی ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایڈولف لی پرنس، سارہ وائٹلی، جوزف وائٹلی اور ہیریئٹ ہارٹلی صحن میں دوڑ اور ہنس رہے ہیں۔
لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ تاریخی فلم ایک ٹریجیڈی سے بھی گھری ہوئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دس دن بعد 24 اکتوبر 1888 کو لی پرنس کی 72 سالہ والدہ سارہ وائٹلی انتقال کر گئیں جنہوں نے فلم میں کام کیا تھا۔ انہیں 27 اکتوبر کو انگلینڈ کے شہر راؤنڈھے میں سینٹ جان چرچ میں دفن کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
سٹی42: شہر میں پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔
شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔
ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار
شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کو بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سامنا ہے۔ اگلے ہفتے سے شہر بھر میں مزید بڑی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر میں ناکہ بندی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔