کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.

5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔

ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلع سندھپالچوک کے گورنر کرن تھاپا کے مطابق ایک قیدی زلزلے کے دوران بھاگنے کی کوشش میں ہاتھ توڑ بیٹھا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوڈاری میں ایک پولیس پوسٹ کی عمارت میں معمولی دراڑیں پڑی ہیں۔

علاقے کے ایک سینئر افسر گنیش نیپالی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے، جس سے لوگ نیند سے جاگ کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کچھ دیر بعد حالات معمول پر آگئے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک

LA PAZ:

جنوبی امریکی ملک بولیویا کے مغری خطے پوٹوسی میں دو بسوں کے ٹکرانے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں دو بسیں متاثر ہوئی ہیں اور یہ حادثہ علی الصبح دو شہروں یوونی اور کولچانی کے درمیان روٹ میں پیش آیا اور ایک بس مذکورہ شہر میں منعقد ہونے والی میلے کے لیے جارہی تھی۔

یوونی کی میونسپلٹی کے عہدیدار اوسمار سیلویٹیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خوف ناک حادثے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود تھی اور حادثے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی حکام کو پیش کردی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان ؛ زلزلے کے شدید جھٹکے
  • قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • دہشت گردی کے سر اٹھا نے کی وجوہات جانتے ہیں ،شہباز شریف
  • زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا
  • کراچی، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی
  • بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک
  • نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی
  • جس لاش کو ایدھی والے بیلچے سے اٹھا رہے ہیں اسکی حالت کیا ہوگی؟ آفاق احمد
  • مسافر بس کھائی میں جاگری ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات