2025-04-19@02:10:18 GMT
تلاش کی گنتی: 608

«بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا»:

(نئی خبر)
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
    بھارت اور قطر کا اگلے 5 سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم دگنا کرکے 28 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اور اس حوالے سے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا، جو نئی دہلی کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ ذرائع کے کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان...
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے دی۔ سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے  بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے۔شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے  پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،  رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین  کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
    نواب شاہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج ہے۔بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا کیوں کہ ان کے خلاف قتل کی سازش کا کیس زیر سماعت ہے تاہم وہ مسلسل عدالت میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے، اور ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہوتے ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہے، آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے...
      کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
    لاہور: امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے.  وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا’’ امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ’’ڈیپورٹ سینٹر‘‘ بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے.  انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔  بھارت میں کئی عکسری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے دیا گیا 4 لاکھ امریکی ڈالرز کا باکس آلاٹ ہوا تاہم محسن نقوی نے 30 نشتوں والے باکس پر عام باکس کو ترجیح دی ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے باکس سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کو فروخت کر کے رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلہ دیش کی شرکت نے بھارت کوپریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی بحریہ کا جہاز سامودرا جوئے ان مشقوں میں شرکت کیلئے چٹاگانگ سے کراچی آیا، 33 افسروں سمیت 274 سٹاف کے حامل اس جہاز کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ کیا، بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے امن ڈائیلاگ سے خطاب بھی کیا۔امن مشقوں کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ان میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں، انہوں نے شراکت داری اور اس کے لئے ٹھوس سیاسی...
    حریت رہنما نے لکھا کہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور بے گناہ شہریوں کے قتل پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مورس ٹڈ بال بنز Morris Tidball Binz’s سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے لکھا ”مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے حراستی تشدد کا مسلسل اور منظم...
    بھکر: پجاب  میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے  مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر بیٹے ابراہیم خلیل اور بھائیوں سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کر ر ہے ہیں
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
    نئی دہلی _بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورٔ امریکہ ان دنوں مقامی ذرائع ابلاغ میں موضوعِ بحث ہے اور اسے ایک کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں تجارتی لحاظ سے یہ دورہ اتنا مفید نہیں رہا۔ وزیرِ اعظم مودی نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ امریکہ اسٹرٹیجک اور بھروسے مند شراکت دار کی حیثیت سے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں مشترکہ طور پر اسلحہ سازی، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔...
    ریاض احمدچودھری اگست 2019 میں جموںوکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بھارتی حکام نے مقامی سیاستدانوں کوکسی عدالتی کارروائی کے بغیرنظربند رکھنے کے لئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا سہارا لیا۔ ان میں سے جن لوگوں کو رہا کیاگیا انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دوررہنے سے متعلق بانڈ پر دستخط کرنے پر مجبورکیاگیا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس ای) جو صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میںنافذ ہے،حکام کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کوبغیر کسی الزام اور عدالتی کارروائی کے دوسال تک نظربند رکھ سکتے ہیں اور اس دوران قیدی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران ہزاروں کشمیری لاپتہ ہوئے اور ان میں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے مختلف ایسوسی ایشنز پر مشتمل وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ وفد نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او جاوید عالم اڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام شریک تھے ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کی مخصوص اوقات کار پر عائد پابندیوں پر اپنی مشکلات بیان کیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے بھاری گاڑیوں کے داخلے کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔  سرگن نے...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنی 544ویں فلم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔  انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پربھاس کو ’باہوبلی آف انڈین سنیما‘ قرار دیا۔ یہ فلم معروف ہدایتکار ہنو راگھوپودی کی ہدایت میں بن رہی ہے، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’سیتا رامم‘ بنا چکے ہیں۔ فلم کو میتری مووی میکرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جبکہ سدیپ چٹرجی اس کے سینماٹوگرافر ہیں۔  انوپم کھیر نے پوسٹ میں لکھا، "کمال کی کہانی ہے اور کیا چاہیے لائف میں؟" جس سے فلم کے زبردست ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔ اداکار  نے حال ہی میں او یو (OYO) کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)نریندرا مودی سے ’’ پپیاں جپھیاں ’’ کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بھاری محصولات عائد کردئیے ، ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد اب بھارت سمیت کسی بھی ملک پر امریکا وہی محصولات عائد کرے گا جو امریکی مصنوعات پر عائد ہوتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت داروں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر جوابی محصولات عائد کرنے کے ایک حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا، ’’میں نے تجارتی توازن برقرار رکھنے کے لیے جوابی محصولات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سب کے لیے منصفانہ ہے اور کوئی ملک اس پر شکایت نہیں کر سکتا۔ صدر...
    ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں تہوار کے دوران ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کے مندر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے، جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے، مشتعل ہاتھی بھاگتے ہوئے عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    ایک قابل فخر اور دلچسپ رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 ء کی فہرست چھاپی ہے۔ اس میں ایشیاء کے5ممالک آئے ہیں۔ لیکن ان ممالک کی لسٹ میں بھارت شامل نہیں ہے۔ اس فہرست نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارت کو اس فہرست سے کیوں باہر رکھا گیا ہے۔دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی اس فہرست کی درجہ بندی میں عموماً پانچ اہم عوامل کو بنیاد بنایا جاتا ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر ہندوستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس...
    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ اور جب دونوں رہنماؤں نے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن حیدرآباد میں سی بی اے کے لئے ریفرنڈم نیشنل لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ اسٹاف یونین کی بھاری اکثریت سے کامیابی، مدمقابل متحدہ لیبر فیڈریشن کی حمایت یافتہ ورکرز یونین صرف44ووٹ لے سکی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی نو میونسپل کارپوریشنز میں سے سب سے پہلے میاں سرفراز ٹاؤن کارپوریشن میں سودا کار ایجنٹ سی بی اے کے لئے 13فروری کو انتخاب ہوا دن بھر گہماگہمی رہی محکمہ لیبرافسران کی زیر نگرانی ہونے والے ریفرنڈم میں 204ملازمین سے 169نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے اسٹاف یونین نے 119 جبکہ ورکرز یونین نے صرف44ووٹ حاصل کئے جبکہ 6ووٹ مسترد کردئے گئے کامیاب ہونے والی اسٹاف یونین جس کا انتخابی نشان گھوڑا تھا کو جماعت...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے کاروباری گروپ اڈانی نے سری لنکا میں ہوا سے بجلی بنانے کے 2مجوزہ منصوبوں سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ سری لنکن حکومت کو بذریعہ خط فیصلے سے آگاہ کردیا گیاہے۔ اڈانی گروپ کے مطابق جب تک اس کی خودمختاری کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک وہ ونڈ پاور پروجیکٹ پر کام نہیں کرے گا۔
    بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی امریکا میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نریندر مودی کی ملاقات اور متوقع بات چیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے کہ وہ جمعرات کی شب بھارت کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی برآمدات پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے درآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی تو امریکا بھی بھارتی اشیا و خدمات...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
    گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سرکاری ملازم نے چھٹیاں منسوخ ہونے پر ساتھیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کولکتہ کے علاقے نیو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں امیت کمار نامی سرکاری ملازم نے اپنے دفتر میں چھٹیوں کے لیے درخواست دی تھی۔ چھٹیاں منسوخ ہونے پر اسے غصہ آیا اور اس کا دفتر میں موجود دیگر ساتھیوں سے جھگڑا ہوگیا ۔ اس دوران ملزم نے طیش میں آکر چاقو سے حملہ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا ،جن میں دفتر کا سیکورٹی گارڈ بھی شامل تھا۔ حملے کے بعد ملزم چاقو لے کر سڑک پر بھی گھومتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امیت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی ذہنی...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ باعزت تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے لوگوں کے حالیہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ باعزت تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے لوگوں کے حالیہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیئے۔ آج سرینگر میں اپنے پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی عزت اور وقار کے...
    لاہور: ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں کار پر سوار ہو کر گھروں  کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر بمع الائے رم جیک کے ذریعے اتار لیتے تھے اور اس کے بعد گاڑی اینٹوں پر کھڑی کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین شامل ہیں۔ چوری شدہ ٹائرز خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا  ہے۔ اس حوالے سے پتا چلا ہے کہ ٹائر چور گینگ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چوری شدہ ٹائرز فروخت کرتا رہا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پریس...
    حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں
    عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے، ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فی صد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ...
    ویب ڈیسک:  تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ معروف کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ 1938ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ترہیگام میں پیدا ہوئے، شہید مقبول بٹ نے بھارتی جبری قبضے کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ بھارت نے 11 فروری 1984ء میں اس بہادر لیڈر کو تہاڑ جیل دہلی میں جھوٹے کیس میں ملوث کر کے پھانسی دے کر شہید کر دیا، شہید مقبول بٹ کی مقبولیت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے ردعمل سے بچنے کیلئے بھارتی حکام نے ان کے جسد خاکی کو ورثاء...
      گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی...
    لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے...
    واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023ء کے...
    کوئٹہ ،فرنیچرکے گودام میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش کررہاہے
    بھارتی ریاست اوڈیشا کی حکومت نے اوڈیشا کرکٹ ایسوسی ایشن (او سی اے) سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران فلڈ لائٹ بند ہوجانے پر وضاحت طلب کرلی۔ اتوار کے روز کٹک میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فلڈ لائٹس بند ہوجانے کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا تھا۔ مسئلہ بھارت کی اننگز کے ساتویں اوور کے دوران پیش آیا جب چھ ٹاورز میں سے ایک جلنے بجھنے کے بعد مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اس وقت کریز پر کپتان روہت شرما اور شبھمن گِل موجود تھے جو لائٹیں بند ہونے کی صورت میں واپس ڈگ آؤٹ میں جا کر بیٹھ گئے۔ اوڈیشا کے...
    بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔ اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ بھارتی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی روایات کو پامال کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر گزر گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 روزہ دورے کے لیے پیرس جاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود سے سفر کیا، تاہم انہوں نے پاکستانی حکومت یا پاکستانی عوام کے لیے کوئی پیغام خیرسگالی نہیں چھوڑا۔ یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ نئی دہلی سے روانہ ہوا اور لاہور کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارے نے 34 ہزار فٹ کی اونچائی پر شیخوپورا، حافظ آباد ، چکوال  اور کوہاٹ کا سفر کیا۔...
    فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا...
    مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی ، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے...
    سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اسرائیلی قابض افواج کے جرائم اور نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے زمین پر حقِ ملکیت کو تسلیم کرتی ہے، وہ کوئی باہر سے آئی ہوئے غاصب یا پناہ گزین نہیں جو اسرائیل بذریعہ طاقت انہیں بے دخل کردے۔ بیان میں مزید کہا...
    ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ370 کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی وسیع تر بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے تسلط کو طول دینا، اقلیتوں کو معاشی طور پر کمزور اور حق رائے دہی سے محروم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان...
      ٭موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی،عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے پیکا کا اطلاق کیا گیا ٭کورٹ پیکنگ کا مقصد انسانی حقوق کی پامالیوں اور انتخابی فراڈ کی پردہ پوشی اور ان کے خلاف مقدمات میں من پسند فیصلوں کے لیے ’پاکٹ ججز‘ بھرتی کرنا ہے ، عدلیہ میں کوئی شفاف فیصلے دینے والا نہیں ہے ، خط کا متن سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ (فنکشنل) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ چودھری ظفر اللہ آرائیں، عوامی تحریک کے الطاف خاصخیلی، ایس یو پی کے غفار چانڈیو، عبدالسمیع چانڈیو، محبوب ابڑو اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری 2024 کے الیکشن کے لیے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی گئی ہے، موجودہحکومت نے عوام کو بے روزگاری اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے جو مہنگائی کنٹرول کرنے کا وعدہ کیاتھا وہ ایک سال میں وفا نہیں...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ہفتہ 8فروری کووطن عزیز میںانتخابی دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیا منایا گیا ۔ اس سلسلے میںجماعت اسلامی کراچی کے تحت بدترین دھاندلی و عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ایک سال مکمل ہونے پرملک گیر یوم ِ سیاہ کے سلسلے میں دفتر الیکشن کمیشن سندھ نزد پاسپورٹ آفس صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، اکبر قریشی، محمد احمد قاری، مولانا مدثر حسین انصاری، فرحان بیگ،سید قطب احمدودیگر ذمہ داران سمیت ، کارکنان و شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نےفارم 45 کی جعلی حکومت کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے...
    فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔  بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لئے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آ ئیں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی علاقے کریری سے تعلق رکھنے والی سید مسکان اپنی تعلیمی جدوجہد کے بارے میں کہتی ہیں، ’’پہلے تو مجھے اپنے والدین کو راضی کرنا پڑا کہ میں گھر سے بہت دور نئی دہلی جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میرے والدین کو نئی دہلی میں لڑکیوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش تھی، کیونکہ وہاں خواتین کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی رپورٹیں سامنے آتی رہتی ہیں۔‘‘ کشمیر میں موجودہ تعلیمی نظام میں پائے جانے والے مسائل کے بارے میں مسکان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’وہاں تعلیمی حوالے سے وسائل بہت محدود ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز اکثر بند رہتی ہیں۔ یہ...
    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
    کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔  وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔ مذاکرات...
    پاکستان الیکشن کمیشن نے ایک غیرسرکاری تنظیم پتن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پتن کے ایک نمائندہ کا  انٹرویو جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چلایا گیا اور پتن کی پریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق  کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریٹرننگ افسران  سے جو بھی فارم 46،45اور47   الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے ان کو الیکشن کمیشن نےبغیر کسی ردوبدل کے...
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ ایک ہی نعرہ بلند کرتے ہیں لے کے رہیں گے آزادی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 77 سالوں سے لاکھوں کی تعداد میں موجود بھارتی فوج کی حراست میں زندگی گزارنے والے کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تعریف ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ ایک ہی نعرہ بلند کرتے ہیں لے کے رہیں گے آزادی۔ سردار ظہور اقبال...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی بھارتی باشندوں کو جنگی طیارے، سی 17 میں بھارت واپس بھجوایا گیا حالانکہ اس پر بے انتہا خرچہ اٹھا.  یہ لوگ امریکین ائیر لائنز کی فرسٹ کلاس میں واپس آتے تو فی مسافر صرف 500 ڈالر خرچ آتا۔ جبکہ جنگی طیارے سے بھجوانے میں 4,675 ہزار ڈالر فی مسافر لگ گئے.  ٹرمپ نے بھاری خرچ اس لیے کیا کہ بھارت اور سبھی ممالک کو یہ پیغام دے سکیں، غیر قانونی طور پہ امریکا آنے والے ’’مجرم‘‘ ہیں جن کے ساتھ مجرموں جیسا ذلت آمیز سلوک ہو گا.  انہوں نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو بتایا جنگی طیاروں سے آل لیگل افراد واپس بھجوا کر امریکہ کو کھوئی عزت مل گئی...
    بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا  کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
    بنگلہ دیش میں بدھ کو سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ شیخ مجیب کو 1975 میں اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اُن کی صاحب زادی شیخ حسینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت میں موجود شیخ حسینہ اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں اور اس کے بعد سے ان کا قیام نئی دہلی میں ہے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون...
    غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ’پتن‘ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی، ہیرا پھیری اور جبراً ووٹنگ کے 64 نئے ذرائع کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو الیکشن 2024 کے ایک سال مکمل ہونے پر پتن ترقیاتی تنظیم نے رائے دہندگان کےخلاف جنگ کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔ ’پتن رپورٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن ووٹنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دھاندلی کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد ارباب اختیار اپنے اور مملکت کے سارے وسائل عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کو بچانے میں صرف ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا...
    8 فروری 2024 کے انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، 2024 کے الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر غیر سرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری کردی۔پتن ترقیاتی تنظیم نے ووٹروں کےخلاف جنگ کے عنوان سے رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کردیا، رپورٹ میں عوامی مینڈیٹ کی چوری سے متعلق تجزیہ اور وضاحت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے 64 نئے ذرائع کا استعمال کیا گیا، انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن کے ذرائع اور ووٹوں میں دھاندلی کا مقصد "مثبت" نتائج حاصل کرنا تھا، ارباب اختیار اور مملکت کے سارے وسائل چوری شدہ عوام کے مینڈیٹ کو بچانے میں...
    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا جس کے دوران احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان لاہور میں واقع جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اور فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔ امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سیٹیں ن لیگ،...
    بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے بلڈوزر پروسیشن کا نام دیا گیا۔اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے تنزیلہ قمبرانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ سمیت اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعابھی کی۔\932
    سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، "ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں...