لاہور:

امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے. 

وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا’’ امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ’’ڈیپورٹ سینٹر‘‘ بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے.

 

انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔ 

بھارت میں کئی عکسری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی کہ امریکی فوجی جہاز وٹیکن سٹی میں اتارا جائے؟،

مودی جب ٹرمپ سے ’’جھپیاں‘‘ڈال رہے تھے تو بھارتیوں کو لیے دوسرا فوجی طیارہ محو پرواز تھا، اب مودی گولڈن ٹیمپل کی توہین کر کے کس منہ سے اگلے ریاستی الیکشن میں اہل مشرقی پنجاب سے ووٹ مانگنے آئیں گے؟۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گستاخانہ مواد کیخلاف کمیشن نہ بنایا جائے حکومت مدعی بن کر عدالت جائے، علی محمد خان

اسلام آباد:

رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی علی محمد خان نے گستاخانہ مواد کے خلاف کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کمیشن کے بجائے حکومت خود استغاثہ بن کر مقدمات دائر کرے۔ 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سامنے آرہا ہے حکومتِ وقت اس عمل کا سخت نوٹس لے، ختم نبوت پر اس ملک میں قانون پاس ہوچکا ہے حکومت اس میں استغاثہ بن کر کیسز دائر کرے حکومت اس معاملے میں کمیشن کی طرف نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے حکومت کو توہین سے متعلق مقدمات میں کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، کمیشن کی تجویز پر حکومت عمل نہ کرے، کمیشن بنا تو خدانخواستہ توہین و گستاخی کے مقدمات کمزور ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ کمیشن بننے سے گستاخی کے مرتکب ملزمان بیرون ملک جاکر پھر توہین کریں گے، عدالتوں میں ہی توہین سے متعلق مقدمات چلنے دیئے جائیں تاکہ اوپن کورٹ میں سب کو صفائی کا موقع دیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا
  • مودی حکومت ریاستی درجے کی بحالی کے معاملے پر کشمیریوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے، طارق قرہ
  • بھارتی بحریہ : دورانِ پرواز ریفیولنگ کے لیے 600 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ
  • ٹرمپ مودی پر دباؤ ڈال کر مہنگے ایف-35 لڑاکا طیارے بیچنا چاہتا ہے، بھارتی دفاعی ماہرین
  • مودی سرکار نے دریاؤں کا پانی روک لیا، بنگلہ دیش میں احتجاج
  • کرگل میںپانی کا ٹینک پھٹنے سے 2 بھارتی فوجی افسرہلاک
  • کارگل : حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسرہلاک
  • بھارت اور قطر کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط
  • گستاخانہ مواد کیخلاف کمیشن نہ بنایا جائے حکومت مدعی بن کر عدالت جائے، علی محمد خان
  • کوسٹا ریکا امریکہ سے بدر کیے گئے بھارتیوں کو قبول کرنے کو تیار