الیکشن 2024 میں دھاندلی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ’پتن‘ کے اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ’پتن‘ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی، ہیرا پھیری اور جبراً ووٹنگ کے 64 نئے ذرائع کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔
جمعرات کو الیکشن 2024 کے ایک سال مکمل ہونے پر پتن ترقیاتی تنظیم نے رائے دہندگان کےخلاف جنگ کے عنوان سے اپنی رپورٹ کا پہلا حصہ جاری کیا ہے۔
’پتن رپورٹ‘ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے دن ووٹنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دھاندلی کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد ارباب اختیار اپنے اور مملکت کے سارے وسائل عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کو بچانے میں صرف ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے لیے ’پیکا ایکٹ‘ اور 26ویں آئینی ترمیم کے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں آمریت زور پکڑ رہی ہے، 26 آئینی ترمیم کا مقصد عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے بعد آئینی ڈھانچے اور اس کی روح کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، عدلیہ اور میڈیاکو دبانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
پتن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کی تحقیق کے بعد انتہائی تشویش ناک صورت حال سامنے آئی، تحقیق سے پتا چلا کہ الیکشن کمیشن ستمبر 2024 تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابی نتائج کے فارم تبدیل کرتا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھایا گیا کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں میں سینکڑوں پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا ہے، کچھ حلقوں میں یہ ٹرن آؤٹ 100 فیصد سے بھی زیادہ دکھایا گیا جو کہ نہ ممکن بات ہے، اس سے الیکشن میں دھاندلی ظاہر ہوتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے نتائج کےمطابق ٹرن آؤٹ اوسطاً 40 فیصد رہا، ایسا رجحان کراچی اور پنجاب میں زیادہ پایا گیا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود 5 درجن سے زیادہ مخصوص نشستیں ابھی بھی خالی ہیں۔
پتن رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن آمریت انتخابات ایم کیو ایم پتن رپورٹ پولنگ اسٹیشنز پی ٹی آئی پیپلز پارٹی تحقیقات تحقیقاتی کمیشن جبر جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام دھاندلی سپریم کورٹ عام انتخابات کمیشن مسلم لیگ ن نتائج ہیرا پھیرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن ا مریت انتخابات ایم کیو ایم پولنگ اسٹیشنز پی ٹی ا ئی پیپلز پارٹی تحقیقات تحقیقاتی کمیشن جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام دھاندلی سپریم کورٹ عام انتخابات مسلم لیگ ن نتائج ہیرا پھیرا میں دھاندلی رپورٹ میں کے لیے
پڑھیں:
امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات
محبت میں اندھی ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون کو مبینہ طور پر دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا ہے، جن نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
ندال عمر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں بھی امریکی خاتون اونیجا سے رابطے میں ہوں، ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اور جلد آپ ہم دونوں کو ایک پراجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی
انہوں نے کہاکہ اونیجا کی پاکستان آمد کے موقع پر میری فیملی کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے ایک ساتھ خریداری بھی کی۔
ندال عمر نے کہاکہ رشتوں میں اتار چڑھاؤ آ جاتا ہے، اور پھر سب کچھ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، جلد آپ ہم دونوں کو ایک پراجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اونیجا کا کوئی ایک بیان بھی ایسا نہیں جس میں اس نے میرے ساتھ قطع تعلقی کی بات کی ہو، یہ سب کچھ میڈیا نے پھیلایا۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی خاتون سے لمبے عرصے سے رابطہ تھا، لیکن شادی یا منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیجا کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ آئی تھی، لیکن لڑکا غائب ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’5 ہزار ڈالرز دیں تو بات کروں گی‘، شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ
خاتون نے محبت میں دھوکا ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واپس جانے سے انکار کردیا تھا، تاہم بالآخر اب وہ دبئی سے ہوتے ہوئے واپس امریکا پہنچ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی خاتون انٹرویو اونیجا دھوکا سنسنی خیز انکشافات محبت ندال عمر وی نیوز