حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر پر غلام مرتضیٰ تنولی کا پیغام
پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اور مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں معصوم کشمیریوں کی قربانیوں اور مظلومیت کی داستان ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مزدور طبقہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
’’ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی حمایت میں مزید مؤثر سفارتی اور سیاسی کوششیں کرے۔ ساتھ ہی عالمی مزدور تنظیموں کو بھی کشمیری مزدوروں اور عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے‘‘۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، پاکستانی عوام اور محنت کش طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے‘‘۔