چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے عام انکلوژر میں پاک بھارت میچ دیکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس
یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔
محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے وی آئی پی لاؤنج چھوڑ کر عام انکلوژر کا انتخاب کیا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی کے لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟
چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، کیوں بھارت کی جانب سے پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر نیوٹرل وینیو کا انتخاب کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 لاکھ ڈالرز باکس wenews پاک بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی دبئی عام انکلوژر محسن نقوی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی عام انکلوژر محسن نقوی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی عام انکلوژر محسن نقوی
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف پر مشتمل 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس
ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان چکی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ دبئی میں کھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket england Lahore PCB انگلینڈ پی سی بی کرکٹ لاہور