ٹرمپ کا ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.
یاد رہے کہ نومبر 2008 میں عسکریت پسندوں نے ممبئی میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے. اس حملے کو بعد میں امریکا اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں قائم لشکر طیبہ سے منسوب کیا گیا تھا۔تہور رانا کو 2009 میں امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2 سال بعد لشکر طیبہ کی مدد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جو 2001 سے امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارت کے ہیں اور کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔