بھارت: چھٹیاں نہ ملنے پر سرکاری ملازم ناراض ‘ چاقو کے وار سے 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سرکاری ملازم نے چھٹیاں منسوخ ہونے پر ساتھیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کولکتہ کے علاقے نیو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں امیت کمار نامی سرکاری ملازم نے اپنے دفتر میں چھٹیوں کے لیے درخواست دی تھی۔ چھٹیاں منسوخ ہونے پر اسے غصہ آیا اور اس کا دفتر میں موجود دیگر ساتھیوں سے جھگڑا ہوگیا ۔ اس دوران ملزم نے طیش میں آکر چاقو سے حملہ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا ،جن میں دفتر کا سیکورٹی گارڈ بھی شامل تھا۔ حملے کے بعد ملزم چاقو لے کر سڑک پر بھی گھومتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امیت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی ذہنی حالت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تربت میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، ایک زخمی
تربت میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، ایک زخمی ہوگیا، مقتولین کشیدہ کاری کا کام کرتے تھے، تعلق سندھ سے ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے تربت میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک و زخمی افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے اور وہ ٹنڈو آدم کے رہائشی تھے۔