لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔ ذرائع نے بتایا کہ نریندو مودی نے اپنے 3 روزہ دورہ فرانس کے لیے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا، تاہم انہوں نے سفارتی آداب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان حکومت یا عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔ بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ انڈیا ون لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں دخل ہوا۔ مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا۔ بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ مودی کے طیارے نے تقریباً41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، تاہم بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔علاوہ ازیں ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.

4 فیصد زیادہ تھے۔ ان وقوعات میں 98.5 فیصد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80 فیصد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت تھی۔ واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں کہاں نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے، تشویش ناک ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ہر وہ گفتگو، تقریر، تحریر یا رویہ نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے جس میں کسی انسان یا گروہ کے رنگ ونسل یا مذہب کے حوالے سے تضحیک آمیز یا امتیازی زبان استعمال کی گئی ہو۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی وزیر اعظم بھارتی وزیراعظم حدود استعمال نفرت انگیز استعمال کی بھارت میں کے مطابق

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ پیرس، نیرندر مودی کا پاکستان فضائی حدود میں سفر

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی دوپہر نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا اور حسب سابق مودی نے پاکستان حکومت یا پاکستانی عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس جا رہے ہیں، مودی کا خصوصی طیارہ “انڈیا ون” لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

بھارتی وزیراعظم نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا۔ بھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے ہوتے ہوئے لنڈی کوتل سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا، افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، بھارتی وزیراعظم فرانس کا دورہ مکمل کرکے 12 فروری کو امریکا جائیں گے۔ نیرندر مودی اپنی دوسری وزارت عظمی کے دوران پہلی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملیں گے۔

لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی

متعلقہ مضامین

  • مودی کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، خیر سگالی کا پیغام دینا بھی گوارا نہ کیا
  • بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
  • نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام نہ دیا
  • فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا
  • بھارتی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ پیرس، نیرندر مودی کا پاکستان فضائی حدود میں سفر
  • مودی کا 3 روزہ دورۂ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر
  • مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر