بہاولنگر: گھریلو جھگڑے کے مقدمے کا ملزم پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔
بہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مارا گیا
پڑھیں:
جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
—فائل فوٹوجہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
خیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔