نواب شاہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج ہے۔بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا کیوں کہ ان کے خلاف قتل کی سازش کا کیس زیر سماعت ہے تاہم وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس کی وجہ سے غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انہیں 27 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔غلام مرتضٰی جتوئی کے چھوٹے بھائی اور سابق صوبائی وزیر مسرور جتوئی نے تھانہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی گرفتاری کی اطلاع پر یہاں پہنچا ہوں ،بھائی سے ملاقات کی ہے ،وہ خیریت سے ہیں بھائی پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں، تمام الزامات کا عدالت میں سامنا کرینگے۔مسرور جتوئی کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں آصف علی زرداری کے کہنے پرسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،آصف علی زرداری پر جب مشکل وقت تھا ہم نے انکی مدد کی،فریال ٹالپر جب ضلعی ناظمہ تھی مشکل وقت میں ہمارے پاس جب بھی زرداری آئے ہم نے مدد کی،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں افسران اپنے اختیارات کی تعمیل کے لیے بھی حکم کے محتاج ہیں ،ہم بھی حکومت میں رہے والد وزیراعظم رہے مگر کسی کے خلاف ہم نے انتقامی سیاست نہیں کی،آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہم نے کسی کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا زرداری صاحب اگر انتقام کا نشانہ نہیں بنایا تو پھر یہ کیا ہے ،ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے وہ ہم کرتے رہیں گے کسی کی غلامی نہیں کریں گے، اگر سارے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیا جائے تو ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قتل کی سازش غلام مرتضی زرداری کے عدالت میں

پڑھیں:

پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکا سے تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔ 

دوران انٹرویو بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی بات کی اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم موجودہ تقسیم کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت
  • جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت
  • جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
  • حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
  • سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • محرابپور،جی ڈی اے کے رہنماء غلام مرتضیٰ جتوئی کی ضمانت مسترد
  • محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو