جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں کے اوپر بھارتی درندگی، سفاکیت بربریت اور ظلم و ستم ڈھائے جانے کا آخری سال ہوگا, لیکن اس طرح ہو نہیں پا رہا ہے،ہم اللہ پاک سے دعا کرتی ہیں، منت و سماجت کرتی ہیں کہ اب کشمیریوں کو آزادی نصیب فرمائے آمین۔ شاہدہ اعجاز نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی بات سو فیصد درست ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارتی درندوں نے گزشتہ 77 سالوں َسے ہماری شہ رگ کو دبائے رکھا ہوا ہے، ہماری لاکھوں کی تعداد میں خواتین بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و عصمت دری کی گئی ہے، لاکھوں مرد و خواتین شہید کردیے گئے ہیں، درندہ بھارت نے ہزاروں نوجوانوں کو قید رکھا ہوا ہے، غرض نہ جان محفوظ اور مال اور نہ ہی ایمان محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا قصور فقط یہ ہے کہ وہ اقوامتحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے لیے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت نے اس مطالبے سے دستبردار نہ ہونے کی بنا پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی 5 لاکھ سے زائد فوج اور پیرا ملٹری ظلم اور بربریت کے لیے تعینات کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا اور تو اور بھارت نے 5 اگست 2019 ء سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے اپنا حصہ کرار دے کر دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اس ساری صورتحال کے پیش نظر آج ہم اس موقع پر اپنے کشمیری عوام سے وعدہ کرتی ہیں کہ ہم ان کی ہر طرح سے معاونت کریں گے اور اپنے ملک کے مقتدر اور فوج سے بھی مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ بھارت سے ہر قسم کے تعلق سے برأت کا اعلان کریں، ہم یہ مطالبہ بھی کرتی ہیں کہ جس طرح سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے فرمایا ہے کہ ” بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا” اس لیے حکومت اب بھارت سے باتیں نہ کرے بلکہ ان کو جوتے سے مارے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتی ہیں کہ کشمیر کے

پڑھیں:

القرآن

القرآن

متعلقہ مضامین

  • رمضان سے قبل ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ سیمینارکا انعقاد خوش آئند ہے، ڈپٹی میئر کراچی
  • دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد 
  • کشمیر: بم دھماکے میں کپتان سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
  • غازی کشمیر حضرت پیراں شاہ غازی کی دو روزہ عرس تقریبات، حکومت کا جمعرات کو تعطیل کا اعلان
  • بھارت: بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی
  • القرآن
  • شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد
  • او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
  • یورپ کا سب سے بڑا یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع پیرس میں ہوا