امریکا کا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے بھارت کا جتن، مزید گیس اور تیل خریدے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟
اور جب دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی قیادت کی تعریف کی، صدر ٹرمپ نے ہندوستان پر دنیا میں سب سے زیادہ تجارتی محصولات عائد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔
ہندوستانی وزیراعظم نے امریکا کی جانب سے متوقع تجارتی رکاوٹوں کو نرم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اشیا پر محصولات کو کم کرنے، امریکا میں مقیم غیر قانونی بھارتی شہریوں کی واپسی سمیت امریکا سے فوجی لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا سے بھارتیوں کی بیدخلی پر وزیر خارجہ جے شنکر کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟
ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے نعرے کے متعدد حوالے دیتے ہوئے اپنا تڑکا بھی لگایا۔ ’یہ (نعرہ) ہے ہندوستان کو پھر سے عظیم بنائیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم ڈونلڈٹرمپ نریندر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم ڈونلڈٹرمپ
پڑھیں:
پاک امریکا تجارتی تعلقات اور ٹیرف ریلیف پر کلیدی پیشرفت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی، اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔
بیرسٹر دانیال نے کہا، ’’ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ ہم عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے شفافیت، اصلاحات، اور جدید پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ ’’سبز توانائی اور معدنی شعبوں میں امریکا کے ساتھ اشتراک خطے کی ترقی کا نیا باب کھولے گا۔‘‘
امریکی وفد نے پاکستان کے معدنی ذخائر اور عالمی سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاوشوں، تکنیکی تعاون، اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے ان شعبوں میں فوری اقدامات کے لیے مشترکہ ٹاسک فورسز تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
Post Views: 3