ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ370 کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی وسیع تر بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے تسلط کو طول دینا، اقلیتوں کو معاشی طور پر کمزور اور حق رائے دہی سے محروم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان نے جو بیجنگ اور واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اور اقوام متحدہ میں نمائندے کے طور پر خدمات انجام دینے والے سابق سفارت کار بھی ہیں، کہا کہ ہندوتوا کا ایجنڈا کشمیر سے آگے پھیلا ہوا ہے جس کا مقصد پورے برصغیر کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنا ہے۔ انہوں نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے ثبوت کے طور پر 2023ء میں بھارتی پارلیمنٹ میں نصب کیے گئے اکھنڈ بھارت نقشے کا حوالہ دیا۔ سٹریٹجک ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے کہا کہ وہ بیرونی دبائو میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تقسیم کے باوجود قومی سلامتی ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب افضل نے بھارت کی سیکولر شناخت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء کے بعد اس کے گورننس ڈھانچے میں اقلیتوں کو منظم طریقے سے کمزور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو سیاست، ملازمت اور عوامی زندگی میں ادارہ جاتی امتیاز کا سامنا ہے جس سے گہرے تعصبات کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد اور مذہبی تقسیم کو انتخابی کامیابی کے لیے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سرور نقوی نے مباحثے کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل جیسی قابض ریاستیں اپنی مرضی سے مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میز پر لانے کے لیے بین الاقوامی دبائو ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ علی سرور نقوی نے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بیانات جاری کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے

پڑھیں:

نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔

نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ نیتو اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ردھیمہ کپور اور بیٹا، معروف اداکار رنبیر کپور۔

نیتو اور رشی کپور نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’امر اکبر انتھونی‘، ’کھیل کھیل میں‘، ’رفو چکر‘، ’کبھی کبھی‘ اور ’بے شرم‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ان کے انتقال کے بعد مکمل کی گئی، جس میں باقی مناظر اداکار پاریش راول نے مکمل کیے۔

متعلقہ مضامین

  • ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
  • نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • چین امریکا کی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسعود خان
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق