اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے، اور ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہوتے ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہے، آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔

’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل

بھارتی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز میں واقع ہے۔ گلبرگ گرینز اپنے پُرتعیش فارمز اور لگژری ولاز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ شاندار محل 10 کنال کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اپنی خوبصورتی، جدید سہولیات اور مغلیہ و عصری طرزِ تعمیر کے امتزاج کی وجہ سے بےحد منفرد ہے۔
محل کی نمایاں خصوصیات

یہ گھر نہ صرف اپنی قیمت بلکہ اپنی جدید سہولیات کی بدولت بھی پاکستان کا ایک انمول اثاثہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس میں 10 بیڈرومز اور 10 باتھ رومز، عالی شان ہوم تھیٹر، جدید ترین جم، آرام دہ لاؤنج، وسیع و عریض گیراج، خوبصورت باغات، دلکش آبشاریں اور سوئمنگ پول ہیں۔ یہ گھر مغلیہ اور جدید طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

رائل پیلس کی مالیت اور دیگر تفصیلات

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس محل کی تخمینہ شدہ مالیت 1.

25 ارب روپے (125 کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔ اس گھر میں امریکی درآمد شدہ نایاب کھجور کے درخت، شاندار مراکشی لائٹنگ، اور داخلی دروازے پر خوبصورت واٹر فاؤنٹین لگائے گئے ہیں جو کسی بھی دیکھنے والے کو مسحور کر دیتے ہیں۔

اس کا کل رقبہ 10 کنال (6000 مربع گز) اور مکمل تعمیر شدہ رقبہ 37 ہزار مربع فٹ ہے۔ اس میں گراؤنڈ فلور، ڈبل ہائٹ ڈرائنگ روم، ڈبل ہائٹ ڈائننگ ہال اسور ایک الگ شاندار ہال بھی ہے۔

بھارت کے امبانی ہاؤس ’انٹیلیا‘ سے موازنہ!

یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کا یہ عالیشان محل، بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کے 48 ہزار کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے مشہور و معروف انٹیلیا محل کے مقابلے میں چھوٹا ہے، لیکن ”رائل پیلس ہاؤس“ اپنی ثقافتی خوبصورتی اور مغلیہ تعمیراتی جھلک کی بدولت اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ اسے نہ صرف پاکستان کا سب سے مہنگا گھر قرار دیا جارہا ہے بلکہ اس کی شاندار ڈیزائننگ اور نایاب خصوصیات اسے بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کرتی ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں زیادہ تر گھرعام شہریوں کی پہنچ میں ہوتے ہیں، لیکن کچھ پراپرٹیز اپنی انفرادیت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی مشہور ہو جاتی ہیں۔

رائل پیلس ہاؤس بھی ایک ایسا ہی محل ہے جو پاکستان میں لگژری رہائش کے نئے معیارات طے کر رہا ہے۔ یہ گھر صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ ایک ایسی شاہکار تخلیق ہے جو پاکستان کی تعمیراتی مہارت، ثقافتی ورثے اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کا

پڑھیں:

ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا, مصطفیٰ کمال

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا، ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ کراچی میں رہ کر لڑا، بھارت نے کشمیر کو کاؤنٹر کرنے کے لیے کراچی میں محاذ کھڑا کر رکھا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے امریکا سے واپسی پر کہا کہ ہم نے ایک اور ورلڈ کپ جیت لیا، اس کے بعد مودی نے کشمیریوں پر مزید ظلم ڈھائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار سے ختم کروڑ روپے حاصل ہوئے؟
  • ٹرمپ مودی پر دباؤ ڈال کر مہنگے ایف-35 لڑاکا طیارے بیچنا چاہتا ہے، بھارتی دفاعی ماہرین
  • ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا
  • ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا, مصطفیٰ کمال
  • کراچی : بھارت سے اسمگل 2 کروڑ سے زاید کا گٹکا برآمد
  • نیپرا حکام نے اپنی تنخواہوں میں 22لاکھ ر وپے تک کا اضافہ کرلیا
  • امریکی صدر کی مہنگے ایف 35 طیاروں کی پیشکش، بھارتی اپوزیشن کی تنقید
  • پاکستان میں کیا رکھا ہے؟
  • نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں3 گنا اضافہ کرلیا