قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر اس حوالے سے بہت ذمہ داری عائد ہوتی ہے، فتح کی وجہ سے ہی چاروں صوبے اور ملک بھر کے عوام خوشی میں ایک ہی جھنڈے کے نیچے آجاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں مجھے معلوم ہے وہ کہاں سے آئے مگر اس پر ہم بعد میں بات کریں گے کیونکہ چیمپئنز ٹرافی ابھی سر پر ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ ساری ٹیمیں بہت تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا پڑے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا، جس میں اوپنر فخر زمان کے پاس سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

قومی ٹیم کے اوپنر نیوزی لیںڈ کیخلاف 19 اننگز میں 1053 رنز بنائے ہیں اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟

اگر اوپننگ میچ میں فخر زمان کیویز کیخلاف 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ بطور پاکستانی سب سے کم اننگز میں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے پر والے پاکستانی بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ

اس فہرست میں پہلا نمبر انضمام الحق کا ہے جنہوں نے 42 اننگز میں 1283 جبکہ دوسرے نمبر پر سعید انور ہیں انہوں نے 32 اننگز میں 1260 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے خلاف جیت کیلیے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
  • محمد رضوان سب سے بہتر چوائس ، بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا ، شاہد آفریدی
  • سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا بابر اعظم کے لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم مشورہ
  • 29 سالہ انتظار ختم!
  • پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا، شاہد آفریدی
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کے چندکھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لوں گا: شاہد آفریدی
  • شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا
  • چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی:شاہد آفریدی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟